| 79586 | طلاق کے احکام | طلاق دینے اورطلاق واقع ہونے کا بیان |
سوال
میرے شوہر نے شراب کے شدید نشہ میں طلاق نامہ پر دستخط کر دیا ہے۔ کیا اس سے طلاق ہو گئی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
شراب کے نشہ میں طلاق واقع ہو جاتی ہے اور منسلکہ طلاق نامہ میں تین طلاقیں درج ہیں لہذا مذکورہ صورت میں آپ پر تین طلاقیں واقع ہو کر طلاق مغلظ ہوچکی ہیں۔ جس کی وجہ سے اب آپ دونوں کا حلالہ شرعیہ کے بغیر ساتھ رہنا کسی صورت بھی جائز نہیں۔
حوالہ جات
(الدر المختار:3/ 235)
"(ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل) ولو تقديرا بدائع، ليدخل السكران (ولو عبدا أو مكرها) فإن طلاقه صحيح لا إقراره بالطلاق۔"
(الفتاوى الهندية :1/ 353)
"وطلاق السكران واقع إذا سكر من الخمر أو النبيذ. وهو مذهب أصحابنا رحمهم الله تعالى كذا في المحيط ۔"
ولی الحسنین
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
5 رمضان 1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ولی الحسنین بن سمیع الحسنین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


