021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ذاتی اسکول پر زکوۃ کا حکم
80035زکوة کابیانان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ:

ایک اسکول اس نیت سے لیا گیا ہو کہ ہم اسے خود چلائیں گے  اور فائدہ حاصل کر یں گے،صورتحال یہ ہے کہ اس سےآنے  والی رقم گھر میں استعمال ہو تی ہے، مگر اب ہم  اسے بیچنے کا ارادہ  رکھتے ہیں، کیا اس پر زکوۃ ہوگی اور اگر ہوگی تو کس قیمت کے اعتبار سے ہوگی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اسکول کی مالیت پر زکوۃ نہیں ہوتی،البتہ اسکول کو بیچ کر جو رقم حاصل ہو گی،وہ رقم اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کی مقدار کو پہنچتی ہو تو  اس نصاب پر مکمل سال گزر نے کے بعد مالک  پر ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کرنا لازمی ہےاور اگر پہلے سے صاحب ِ نصاب   ہیں  تو  زکوۃ ادا کرتے وقت دیگر اموال ِ زکوۃ کے ساتھ ملا کر مجموعی  مالیت کا ڈھائی فیصد  نکالنا ضروری ہوگا۔

حوالہ جات
العناية شرح الهداية (2/ 153)
(الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول).
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 19)
فأما إذا كان له الصنفان جميعا فإن لم يكن كل واحد منهما نصابا بأن كان له عشرة مثاقيل ومائة درهم فإنه يضم أحدهما إلى الآخر في حق تكميل النصاب عندنا.
فتح القدير للكمال ابن الهمام (2/ 153)
(الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابا ملكا تاما وحال عليه الحول) أما الوجوب فلقوله تعالى {وآتوا الزكاة} [البقرة: 43] ولقوله - عليه الصلاة والسلام - «أدوا زكاة أموالكم» وعليه إجماع الأمة، والمراد بالواجب الفرض لأنه لا شبهة فيه، واشتراط الحرية لأن كمال الملك بها، والعقل والبلوغ لما نذكره، والإسلام لأن الزكاة عبادة ولا تتحقق من الكافر، ولا بد من ملك مقدار النصاب.

عدنان اختر

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

۴؍رمضان المبارک  ؍۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عدنان اختر بن محمد پرویز اختر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب