| 80112 | خرید و فروخت کے احکام | مختلف مالی دستاویزات ، بانڈز اور چیک وغیرہ کا بیان |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص اپنی پنشن کی رقم میزان بنک میں اسلامی سرٹیفیکٹ کی مد میں رکھتاہے اور اس پر 10فیصد حساب سے ہرماہ رقم ملتی ہے،یہ جائز ہے یا ناجائز؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
میزان بینک کے مالی معاملات کی نگرانی وہاں کے شریعہ بورڈ میں موجود علماء کرام کررہے ہیں۔ لہذا جب تک بینک ان علماء کرام کی نگرانی اور مشاورت میں کام کررہا ہے اور آپ کو بھی ان علماء کے علم اور دیانت داری پر اعتماد ہے، اس وقت تک آپ کے لیے اس بینک سے معاملات کرنے اور ان کے مضاربہ سرٹیفیکٹ وغیرہ خریدنے کی اجازت ہے
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
20/شوال1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


