| 80104 | طلاق کے احکام | بیوی کے پاس نہ جانےکی قسم کھانے کے مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ
میری شادی2018/12/05کوہوئی ،شادی کے کچھ عرصہ تقریباً دوماہ بعد میری بیوی نے کہاکہ مجھے آپ نے بس ایک ہی کام صحبت /جماع کےلیے رکھاہواہے ،شوہر نے جھگڑابڑھنے کی صورت میں غصہ میں آکر کہا کہ اگر میں تمہارے پاس چھ ماہ سے پہلے آؤں تو تمہیں تین طلاق، پاس آنے سے مراد صحبت /جماع تھا،اس میں میں نے کسی قسم کی قسم نہیں کھائی تھی ،دونوں میاں بیوی نے اس عرصہ میں صحبت/جماع حقیقی سے پرہیز کیا ،البتہ ایک بیڈ پر اکھٹے سوتے رہے،کچھ ماہ کے بعد علماء کرام سے پوچھاتوانہوں نےایلاء کی وجہ سے طلاقِ بائن قراردیدی، اس لیے دوبارہ نکاح پڑھایا ، جبکہ بعض علماء کرام نے کہاکہ اس نے چونکہ قسم نہیں کھائی اس لیے ایلاءمتحقق نہیں ہوا ۔
پوچھنا یہ ہےکہ مسئولہ صورت میں ایلاء متحقق ہوا ہے کہ نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اللہ کی قسم کھائے بغیربیوی کےقریب نہ آنے کی شرط پر طلاق معلق کرنے سے بھی بتصریح فقہاء "ایلاء" متحقق ہوجاتاہے،لہذامسئولہ صورت میں ایلاء متحقق ہواہے اوراس کی وجہ سے چارمہینے جماع نہ کرنے سے ایک طلاقِ بائن واقع ہوئی ہے۔
حوالہ جات
المحيط البرهاني لمحمود النجاري - (ج 4 / ص 40)
وصورة الإيلاء إذا كان الإيلاء بطلاق أو عتاق أن يقول لامرأته: إن قربتك فعبدي فلان حر، إن قربتك، فامرأتي فلانة طالق.
المحيط البرهاني لمحمود النجاري - (ج 4 / ص 41)
فالإيلاء يوافق سائر الأيمان في حق حكم الحنث، وهو وجوب الكفارة بوجود المحلوف عليه، وهو القربان إن كان الإيلاء بالله ولزوم ما صار جزاء على المحلوف عليه وهو الطلاق أو العتاق إن كان الإيلاء بالطلاق أو العتاق، ويخالف سائر الأيمان في حق حكم البر فإن في سائر الأيمان لا يلزمه بالبر شيء، وفي الإيلاء بالبر تلزمه تطليقة بائنة.
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع - (ج 7 / ص 340)
علق الطلاق بالقربان ، وإن لم يقربها حتى مضت أربعة أشهر بانت بتطليقة ؛ لأن هذا حكم الإيلاء في حق البر .
الجوهرة النيرة شرح مختصر القدوري - (ج 5 / ص 121)
وإن حلف بطلاق أو عتاق يكون موليا بالإجماع وصورة الحلف بالصوم أن يقول إن قربتك فلله علي صوم شهر
......وصورته في العتق والطلاق وهو أن يقول : إن قربتك فعلي عتق رقبة أو عتق عبدي هذا وفي الطلاق إن قربتك فأنت طالق الخ .
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
20/10/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


