03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
واجب الاداء اخراجات کی تفصیل
79288زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

واجب الاداء اخراجات  میں کون کون سے اخراجات  شامل ہوتے ہیں اور کس تاریخ تک واجب الادا میں شمار ہوتے ہیں ؟

           

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زکوۃ سےمنہا کیے جانے والے قرضے اور واجب الاداء رقوم:

  1. مکان، دکان یا گاڑی وغیرہ کا کرایہ۔
  2. قرضہ۔
  3. اسکول، انسٹیٹیوٹ اور دیگر تعلیمی اداروں کی فیسیں۔
  4. فون، گیس، بجلی اور پانی کے بِل یا دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اخراجات کے بِل۔
  5. ادھار پر لیے ہوئے گھریلو راشن کے بِل۔
  6. ملازمین کی تنخواہیں اور مزدوروں کی اجرت۔
  7. ادھار اور قسطوں پر لیے ہوئے سامان، دکان، مکان یا گاڑی وغیرہ کی رقم۔؂
  8. ادھار پر لیے ہوئے مالِ تجارت کی رقم۔
  9. کمیٹی اور بی سی وصول کرنے کے بعد اس کی بقیہ قسطیں۔
  10. بیوی کا مہر جو کہ ادا نہ کیا ہو البتہ ادا کرنے کی نیت ہو، چاہے معجل ہو یا مؤجل۔ (البتہ بعض اہلِ علم کے نزدیک مہر مؤجل منہا نہیں کیا جائے گا۔

11پچھلے سالوں کی زکوٰۃ جوادا نہیں کی گئی ۔

جس تاریخ کوآپ زکوۃاداکرتےہیں،اس تاریخ تک کےواجب الاداءاخراجاتشامل کیےجاسکتےہیں،اس کےبعدوالےاخراجات پہلےمنہا نہیں کیےجاسکتے۔

حوالہ جات

۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

07/رجب     1444ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب