| 80764 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھانے پینے کے مسائل |
سوال
فرانس یا ڈنمارک میں جب رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہوئی تھی تو اس میں ایک بائیکاٹ کرنے والی اشیاء کی لسٹ آئی تھی جس میں انہوں نے کنور کی اشیاء مطلب نوڈلز وغیرہ کا بائیکاٹ کرنے کو کہا تھا اس میں کئی چیزیں تھیں لیز کے چپس پیپسی،7 اپ، کولڈ ڈرنک وغیرہ بھی تھیں تو کیا مفتی صاحب یہ چیزیں استعمال کرنا حرام ہیں کیونکہ میرے گھر میں یہ چیزیں سب کھاتے ہیں۔مفتی صاحب آپ مجھے یہ بتا دیجئے کہ کیا یہ چیزیں کھا سکتے ہیں اب یا نہیں کیونکہ میرے گھر والے کھاتے ہیں اور مجھے بھے کہتے ہیں کہ کھا لو تو اس صورت میں میرا کھانا جائز ہے یا مجھے اجتناب کرنا چاہئے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
فرانسیسی حلال مصنوعات کے بارے میں جو بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی، اس کا مقصد فرانس کی آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخانہ روش کا سدِ باب کرنا تھا اور اقتصادی بائیکاٹ اس کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، بلکہ ایک ادنیٰ مسلمان کی غیرت وحمیت کا تقاضہ بھی ہے اس لیے اجتناب بہتر ہے، تاہم اگر کوئی شخص ان مصنوعات کو استعمال کرتا ہے تو اس کو ناجائز اور حرام قرار نہیں دیا جاسکتا۔
حوالہ جات
احمد الر حمٰن
دار الافتاء، جامعۃ الرشید کراچی
05/محرم الحرام/1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احمد الرحمن بن محمد مستمر خان | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


