03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کے تعمیری اخراجات ترکہ سے لینے کا حکم
81039میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

مرحوم کا ارادہ تھا کہ میں مقامی مسجد مرمت کراؤں گا،  اب ایک فریق نےمرمت کرادی ہے، وہ فریقین سے حصہ وصول کر سکتا ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زندگی میں کسی نیکی کا محض  ارادہ کرنے سے شرعاً وصیت کا حکم نہیں لگتا کہ جس پر عمل کرنا ورثاء کے ذمہ لازم ہو، کیونکہ وصیت کے لیے باقاعدہ تصریح کرنا ضروری ہے کہ میری وفات کے بعد اتنی رقم فلاں مقصد کے لیے خرچ کر دی جائے، جبکہ مذکورہ صورت میں اس طرح وصیت نہیں کی گئی، اس لیے اب  مرحوم کی منقولہ وغیر منقولہ تمام جائیداد ترکہ شمار ہو گی، جس میں اس کے تمام ورثاء اپنے شرعی حصوں کے مطابق حق دار ہوں گے،لہذا  مسجد تعمیر کرنے والے  فریق نے اگر دیگر ورثاء کی اجازت اور رضامندی کے بغیر مسجد تعمیر کروائی ہے تو اس کا ذمہ دار وہی فریق ہو گا اور وہی اس کے اخراجات برداشت کرے گا،  دیگر ورثاء سے  ان کی رضامندی کے بغیرتعمیر کے اخراجات وصول کرنا جائز نہیں، البتہ اگر کوئی  شخص اپنی خوشی اور  رضامندی سے دیدے تو اس میں حرج نہیں، بلکہ باعث ثواب ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

28/محرم الحرام 1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب