03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زاریہ یا باریہ نام رکھنا
81460جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

مجھے اپنی بیٹی کا نام رکھنا ہے۔ برائے مہربانی بتا دیجیےکہ زاریہ نام کیسا ہے؟ یا پھر باریہ نام کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زاریۃ" جس کی ابتداء میں "زاء" ہے، اس کا معنی ہے: عیب لگانے والی، یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، لہٰذا  بہتر یہ ہے کہ  بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں پر رکھے جائیں، تاکہ خیر وبرکت کا باعث ہو۔

لسان العرب میں ہے:

"زري: زَرَيْتُ عَلَيْهِ وزَرَى عَلَيْهِ، بِالْفَتْحِ، زَرْياً وزِرَايةً ومَزْرِيةً ومَزْراةً وزَرَياناً: عَابَهُ وعاتَبه؛ قَالَ الشَّاعِرُ:

يَا أَيُّها الزَّارِي عَلَى عُمَرٍ، … قَدْ قُلْتَ فِيهِ غَيْرَ مَا تَعْلَمْ."( لسان العرب، ج:14، ص:356، ط:دار صادر)

 باریہ نام کے لغوی معنی    تراشنے والی ، آگے بڑھنے  والی کے آتے ہیں،لہذا یہ نام رکھنا جائز تو ہے ،لیکن بہتر یہ ہے کہ کوئی دوسرا بہتر نام رکھا جائے جو معاشرے میں پہلے سے معروف ہو اور ادائیگی مین آسان ہو اور مختصر یعنی مفرد نام کو ترجیح دینا چاہئے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۵ ربیع الاول۱۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب