| 81471 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
سوال: مزیدیہ بھی واضح فرمادیں کہ میرےوالدصاحب کی جائیدادمیں ان کےکسی بہن ،بھائی یاان بہن بھائیوں کی اولاد کاحق بنتاہے یانہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں آپ کےوالدکی جائیدادمیں ان کےکسی بہن بھائی یاان کی اولاد کاکوئی حق نہ ہوگا،کیونکہ مرحوم کےورثہ میں اگرنرینہ اولاد موجود ہوتومرحوم کےبہن بھائی وغیرہ کامیراث میں شرعاحصہ نہیں ہوتا۔
حوالہ جات
"الفتاوى الهندية " 51 / 319:
ويسقط الإخوة والأخوات بالابن وابن الابن وإن سفل۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
25/ربیع الاول 1445ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


