| 81650 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کسی کے داڑھی بال بہت کم ہوں یاکسی خاتون کی بھنویں بہت ہی زیادہ باریک ہوں توکیاان صورتوں میں بالوں کی سرجری ہوسکتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
داڑھی کے بال اگراتنے زیادہ کم ہیں کہ دیکھنے میں اچھے معلوم نہ ہوں تویہ بھی بظاہرعیب ہے،عیب کے ازالہ کے لئے دوسرے انسان اورخنزیرکے علاوہ دیگرذرائع سے حاصل کردہ بالوں کی سرجری کروائی جاسکتی ہے،یہی حکم بھنووں کابھی ہے،اگربھنووں کے بال بہت ہی زیادہ کم ہیں،دیکھنے میں بھنویں بری محسوس ہوں تونارمل حالت میں لانے کے لئے بقدرضرورت بالوں کی سرجری کی گنجائش ہے۔
حوالہ جات
۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۱۶/ربیع الثانی ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


