03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
DSOP فنڈ میں اختياری کٹوتی کروانے والا گناہ گار نہیں
60881اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

1. اختیاری کٹوتی میں شبہ سود کا کیا مطلب ہے؟

2. اگر کوئی شبہ سود والی صورت اختیار کرے لے تو کیا وہ گناہ گار ہو گا؟

3. کیا ایسا شخص قابلِ ملامت ہے؟

4. نفع لینے کی صورت میں کیا اس رقم کو صدقہ کرنا ضروری ہے، ایسے صدقہ کی رقم کس کو دی جائے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

1 تا 4۔ اختياری کٹوتی کی صورت میں بھی اضافی رقم میں شرعاً سود یا شبہ سود نہیں پایا جاتا،  صرف تقوی  اور احتیاط کی بناء پر صدقہ کا حکم دیا گیاہے، لہذا اگر کوئی ملازم ضرورت مند ہوتو وہ یہ رقم خود بھی استعمال کر سکتا ہے۔ نیز ایسا شخص قابلِ ملامت اور گناہ گاربھی نہیں۔

حوالہ جات

۔۔۔

  محمدنعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشید، کراچی

27 محرم الحرام 1439ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب