| 83726 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
کیانیشنل بینک(اعتماد)میں جمع رقم پر نفع سودہے یانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق نیشنل بینک کی اسلامی برانچ " اعتماد اسلامک بینکنگ" اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اسلامی بینکاری کے لیے باقاعدہ ایک منظور شدہ ادارہ ہے۔ اس کے تمام تر معاملات کی نگرانی مستند و ماہر علماء کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کرتا ہے ، جس کی معاونت کے لیے ایک مکمل شریعہ کمپلائنس ڈپارٹمنٹ موجود ہے۔ "اعتماد اسلامک بینکنگ" اپنی خدمات و سہولیات (پروڈکٹس اور سروسز) مختلف اسلامی طریقہ ہائے تمویل کے اصولوں کے مطابق فراہم کرتاہے، لہذا اس میں ڈپازٹ جمع کرانا اوراس پر نفع حاصل کرنا ، نیز اس میں تمویلی سہولیات حاصل کرنا ، سب جائز ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
صفی اللہ
دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی
30/شوال المکرم/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | صفی اللہ بن رحمت اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


