| 83846 | طلاق کے احکام | طلاق دینے اورطلاق واقع ہونے کا بیان |
سوال
ایک شخص نے اپنی بیوی کو مؤرخہ 2023-01-06 کو ایک طلاقِ بائن دی ہے اور اس کے بعد تین حیض مکمل گزر گئے ہیں۔ بیوی کا کہنا ہے کہ شوہر نے مجھے ایک طلاق دی ہے اور یہ الفاظ کہے ہیں "تو میری طرف سے فارغ ہے"، شوہر بھی اس کا اقرار کر رہا ہے کہ میں نے ایک طلاق دی ہے۔ لیکن اس شخص نے 2024-02-07 کو یعنی عدت مکمل ہونے کے بعد کچھ لوگوں کے سامنے کہا تھا کہ اب میں تین طلاقیں دیتا ہوں۔
سوال یہ ہے کہ مکمل تین حیض گزرنے کے بعد اس شخص نے جو تین طلاقیں دی ہیں، یہ واقع ہوئی ہیں یا لغو ہوگئی ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورتِ مسئولہ میں اگر اس شخص نے واقعۃً عدت گزرنے کے بعد یہ کہا ہے کہ "اب میں تین طلاقیں دیتا ہوں" تو یہ لغو ہے، اس سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔
حوالہ جات
الدر المختار (3/ 306):
( الصريح يلحق الصريح و ) يلحق ( البائن ) بشرط العدة……..> الخ
حاشية ابن عابدين (3/ 306):
قوله ( بشرط العدة ) هذا الشرط لا بد منه في جميع صور اللحاق فالأولى تأخيره عنها اه ح.
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
12/ذو القعدۃ/1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


