| 81739 | علم کا بیان | قرآن کریم کی تعظیم اور تلاوت کا بیان |
سوال
اسی کے ضمن میں ایک سوال یہ ہے کہ قرآن کی تلاوت جب کسی سورت کی ابتداء سے کرتے ہیں تو تعوذ اور تسمیہ پڑھ کر کرتے ہیں،لیکن اگر سورت کے درمیان سے تلاوت کا آغاز کرنا ہو تو پھر کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر تلاوت کا آغاز کسی سورت کے درمیان سے ہو تب بھی تلاوت شروع کرنے سے پہلے تعوذ اور تسمیہ دونوں پڑھنا چاہیے۔
حوالہ جات
"الفتاوى الهندية "(5/ 316):
“إذا أراد أن يقول بسم ﷲ الرحمن الرحيم، فإن أراد افتتاح أمر لا يتعوذ، وإن أراد قراءة القرآن يتعوذ، كذا في السراجية.
وعن محمد بن مقاتل - رحمه الله تعالى - فيمن أراد قراءة سورة أو قراءة آية فعليه أن يستعيذ باللہ من الشيطان الرجيم ويتبع ذلك بسم ﷲالرحمن الرحيم".
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
21/ربیع الثانی1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


