03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا قطع تعلقی کی وجہ سے آدمی کا کھانا پینا حرام ہو جاتا ہے؟
83876سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان)متفرّق مسائل

سوال

بعض علاقوں میں یہ مشہورہےکہ جب کسی آدمی کی کسی سےلڑائی ہوجائےاوران کاآپس میں بول چال بندہوجائےتویہ سمجھتےہیں کہ جب تک ان کابول چال شروع نہیں ہوگاان کاکھاناحرام ہےیعنی وہ حرام کھارہاہے،یہ بات شرعی طورپرکس حدتک درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تلاش کے باوجود کسی حدیث میں یہ مضمون نہیں ملا کہ قطع تعلقی کی وجہ سے کھانا پینا حرام ہو جائے، البتہ کسی مسلمان سے قطع تعلقی بہت بڑا گناہ ہے اور قرآن وحدیث میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں، چنانچہ ایک حدیث میں وارد ہے کہ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ تین دن سے زیادہ قطع تعلقی رکھے، جو شخص تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے گا اگر وہ اس حالت میں مر گیا تو جہنم میں داخل ہو گا۔

اس لیے کسی بھی مسلمان کے ساتھ قطع تعلقی کرنا جائز نہیں، لیکن اس کی وجہ سے یہ کہنا درست نہیں کہ اس کا کھانا پینا حرام ہو جاتا ہے۔

حوالہ جات

القرآن الكريم [البقرة: 27]:

{الَّذِينَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ أُولَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ}

سنن أبي داود ت الأرنؤوط (7/ 274) دار الرسالة العالمية:

عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "لا يحل لمسلم أن يهجر أخاه فوق ثلاث، فمن هجر فوق ثلاث فمات، دخل النار.

 محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

15/ذوالقعدة 1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب