03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رمضان میں رات سے روزے کی نیت کرکےسحری کے لیے بیدار نہ ہونا
83659روزے کا بیانروزے کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

ایک شخص یہ نیت کرتاہے کہ میں کل روزہ رکھوں گا، لیکن سحری کے وقت اس کی آنکھ نہ کھلے تو اس کے روزے کا کیاحکم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ شخصِ مذکور نے رات سے روزے کی نیت کرلی تھی، لہذا  اس کا روزہ ہوگیا، اگرچہ وہ سحری کے لیے بیدارنہ ہوسکا۔

حوالہ جات

وفی الدر المختار( 2/377):

 (فيصح) أداء (صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل).

البناية شرح الهداية (4/ 4)

وصح صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل إلى ما قبل نصف النهار، لأن النية إنما تصح إذا وقعت في الليل أو في أكثر النهار، لأن للأكثر حكم الکل.

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

۲١/١۰/۱۴۴۵ھ
 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب