03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سوتیلی یا سگی ماں کو شہوت کی نگاہ سے دیکھنے یا شہوت سے چھونا
82827نکاح کا بیانحرمت مصاہرت کے احکام

سوال

اگر ایک بیٹا اپنی سوتیلی ماں یا سگی ماں کو شہوت کی نگاہ سے دیکھے یا چھولے تو اس کا کیا حکم ہے،اس کے والدین کا نکاح ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ اور ٹوٹ جائے تو تجدید کی کیا صورت ہوگی؟

اس مسئلے میں اس بات کا اضافہ کرنا چاہوں گا کہ اپنی ماں کی طرف دیکھنا غیر اختیاری طور پر ہے اور اگر بیٹا اپنی ماں کے جسم کا کوئی حصہ دیکھے اور اس کے ذہن میں گندہ خیال آئے تو اس کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جیسا کہ پہلے سوال کے جواب میں ذکر کیا جاچکا ہے کہ شہوت کی نگاہ سے دیکھنے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی،چاہے اختیاری طور پر نظر ڈالی جائے،یا غیر اختیاری طور پر نظر پڑجائے،البتہ مذکورہ بالا شرائط کے وجود کے ساتھ چھونے کی صورت میں حرمت مصاہرت ثابت ہوتی ہے،لہذا مذکورہ صورت میں ماں پر شہوت کی نگاہ پڑنے کی وجہ سے  توحرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوگی،البتہ چھونے کی صورت میں حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی اور اس کے بعد تجدیدِ نکاح کی کوئی صورت نہیں ہے۔

حوالہ جات

..........

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

17/رجب1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب