03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ماہواری میں سلیکون کپ لگانے کاحکم
84201جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

آج کل ایک سلیکون سےبنا کپ خواتین دوران حیض فرج میں رکھتی ہیں جس میں حیض کا خون جمع ہوتا رہتا ہے 8گھنٹے بعد یا اس  سے پہلے اس کو نکال کر دھو کر دوبارہ استعمال کرسکتے ہیں، اس کپ کے آخر میں چھوٹا سا ڈنڈی نما حصہ ہوتا ہے جو باہر کی جانب رہتا ہے جس سے اس کو کھینچ کر نکالنے میں آسانی ہوتی ہے خون باہر ڈنڈی نما حصے میں نہیں آتا اندر  کی جانب کپ میں ہی جمع ہوتا ہے ، کیا اس کپ کا استعمال  جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ ربڑ یا سلیکون سے بنا ہوا ایک چھوٹا، لچکدار چمنی کی شکل کا کپ ہے جس کو خواتین ماہواری کے ایام میں استعمال کرتی ہیں،مقصدخون کوجمع کرکے ایک ساتھ صفائی کرناہوتاہے،مذکورہ مقصدکے لئے سلیکون کپ کااستعمال جائزہے،یہ کرسف کی جدید شکل ہے،جس طرح صفائی کے لئے کرسف کااستعمال جائزہے تواسی طرح ماہواری کپ کااستعمال بھی جائزہے۔

حوالہ جات

فی موطأ مالك لمالك بن أنس (ج 2 / ص 80):

عن علقمة بن أبي علقمة عن أمه مولاة عائشة أم المؤمنين أنها قالت كان النساء يبعثن إلى عائشة أم المؤمنين بالدرجة فيها الكرسف فيه الصفرة من دم الحيضة يسألنها عن الصلاة فتقول لهن لا تعجلن حتى ترين القصة البيضاء تريد بذلك الطهر من الحيضة۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

   ۲/محرم الحرام۱۴۴۶ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب