| 84224 | پاکی کے مسائل | غسل واجب کرنے والی چیزوں، فرائض اور ،سنتوں کا بیان |
سوال
احتلام کسے کہتے ہیں؟ کیا احتلام میں مذی سے بھی غسل ہو گا؟کیونکہ مجھے اکثر خواب میں ایسی شہوت ہوتی ہے جس سے صرف مذی خارج ہوتی ہے کبھی زیادہ ہوتی ہے جو ظاہر ہوتی ہے اور کبھی تھوڑی سی ہوتی ہے جس میں رطوبت صرف سوراخ کی باہر کی سطح پر ہوتی ہے اور اس کااس وقت پتہ چلتاہے جب میں ہونٹوں کے اندر انگلی سے دیکھوں اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ بنا خواب کے اور کبھی خواب میں شرمگاہ میں لذت محسوس ہوتی ہے اور اٹھنے پر وہی تھوڑا سا ڈسچارج ہوتا ہے سوراخ کے اندر، باہر کی سطح پر نہیں ہوتا یعنی اندرونی ہونٹوں تک ظاہر نہیں ہوتا، کیا ان سب صورتوں میں بھی غسل ہو گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
منی(احتلام) نکلنے کی صورت میں غسل لازم ہوتاہے اورمذی نکلنے کی صورت میں صرف وضوختم ہوتاہے،غسل لازم نہیں ہوتا،منی کامطلب ہے وہ زردرنگ کاپانی جوشہوت کے ساتھ جھٹکے سے نکلے اوراس کے بعد شہوت ختم ہوجائے،جبکہ مذی کامطلب ہےوہ سفیدی کی طرف مائل پانی جوشہوت کے وقت نکلے اوراس سے شہوت ختم نہ ہو،بلکہ اس میں اضافہ ہوتواس کومذی کہاجاتاہے۔
منی نکلنے کی صورت میں(چاہے خواب کے اندر منی نکلے یابیداری میں) غسل اس وقت لازم ہوتاہے جبکہ نجاست گول سوراخ سےباہرآجائے، اگراس کے اندرہے،باہرنہیں آئی توغسل لازم نہیں،اس کوچیک کرنے کے لئے انگلی داخل کرنے کی ضرورت نہیں۔
حوالہ جات
فی الجوهرة النيرة (ج 1 / ص 39):
( قوله : وليس في المذي والودي غسل وفيهما الوضوء ) المذي ماء أبيض رقيق يخرج عند الملاعبة۔
وفی تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق (ج 1 / ص 74):
ومني الرجل خاثر أبيض رائحته كرائحة الطلع فيه لزوجة ينكسر الذكر عند خروجه ، ومني المرأة رقيق أصفر ، والمذي رقيق يضرب إلى البياض يمتد ، وخروجه عند الملاعبة مع أهله بالشهوة۔
وفی اللباب في شرح الكتاب (ج 1 / ص 10):
(والمعاني الموجبة الغسل إنزال) أي: أي انفصال (المني) وهو ماء أبيض خاثر ينكسر منه الذكر عند خروجه تشبه رائحته رائحة الطلع رطبا ورائحة البيض يابسا (على وجه الدفق)
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۷/محرم الحرام۱۴۴۶ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


