03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمپنی کے پروڈکٹ کی اپنی پیج پر تشہیر اور اکاؤنٹ بیچنے کا حکم
84393اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

فیس بک پیج یا انسٹاگرام اکاؤنٹ وغیرہ جو کہ popular ہوچکا ہو(یا اسکے ایڈمن نے اپنی محنت سے اسے popular کیا ہو)تو اس کے ایڈمن کے لیے  اس(پیج یا اکاؤنٹ)میں کسی شخص یا کمپنی کے product کو post کرنے کے بدلے پیسے وغیرہ لینا کیسا ہے ؟ یا اس اکاؤنٹ یا پیج وغیرہ کو sale کرنے کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اکا ؤنٹ ہولڈر کےلیے کسی شخص یا کمپنی کی پروڈکٹ کی پیسوں کےعوض تشہیر درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے:

۱:        اکاؤنٹ ہولڈر جس پروڈکٹ کی پوسٹ  لگا رہاہو،  وہ قانونا اور شرعا جائز اور حلا ل ہو۔

۲:        پوسٹ ناجائز مواد پر مشتمل نہ ہو، مثلا نامحرم  خاتون کی تصویر وغیرہ۔

۳:       پوسٹ  جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی  نہ ہو۔

۴:       کمیشن متعین ہو ۔

 فیس بک اور انسٹا گرام کے  اکا ؤنٹس بیچنا ان  پلیٹ فارمز  کی پالیسی اور قوانین کے خلاف ہے ،لہذا ان کی خرید و فرخت ناجائز  ہے ۔

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 63):

قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 560):

وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجرته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف وتمامه في شرح الوهبانية.

Terms of Service (Facebook):

1. Who can use Facebook

When people stand behind their opinions and actions, our community is safer and more accountable. For this reason, you must:

  • Not share your password, give access to your Facebook account to others or transfer your account to anyone else (without our permission).

Terms of use (Instagram):

You can’t sell, license, or purchase any account or data obtained from us or our Service.

This includes attempts to buy, sell, or transfer any aspect of your account (including your username); solicit, collect, or use login credentials or badges of other users; or request or collect Instagram usernames, passwords, or misappropriate access tokens.

    نعمت اللہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

22     /محرم/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نعمت اللہ بن نورزمان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب