| 84589 | نکاح کا بیان | حرمت مصاہرت کے احکام |
سوال
ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب مرحوم کی کتاب "مسائلِ بہشتی زیور، ترتیبِ نو مع اضافاتِ مفیدہ " حرمتِ مصاہرت کے باب میں کتنی مستند ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب رحمہ الله تعالیٰ نے مسائلِ بہشتی زیور کے نام سے مرتب کردہ کتاب میں جو اضافات فرمائے ہیں، ان میں انہوں نے دواعئ جماع کی وجہ سے پہلے سے قائم نکاح ختم نہ ہونے کی رائے اختیار فرمائی ہے، جس کی تفصیل "مسائلِ بہشتی زیور، جلد دوم" کے منسلکہ صفحات میں صفحہ: 55 تا 57 دیکھی جاسکتی ہے، یہ حضرت کی ذاتی رائے ہے۔ ان مسائل میں دار الافتاء جامعۃ الرشید کا فتویٰ فقہ حنفی کے مطابق ہے، یعنی دواعئ جماع کی وجہ سے پہلے سے قائم نکاح ختم ہوجائے گا، البتہ اگر کسی خاص صورت میں سخت فتنہ یا کسی بڑے مفسدے کا اندیشہ ہو تو مستند مفتیانِ کرام اس صورت میں صرف زبانی طور پر مذہبِ غیر پر فتویٰ دینے کے بارے میں غور و فکر کرسکتے ہیں۔
حوالہ جات
۔
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
11/صفر المظفر/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


