| 84401 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
شمالی علاقہ اباسین کوہستان میں ڈیم بن رہا ہےداسو ہاڈروپاور پرجیکٹ کےنام سےجس میں ہمارے پاکستانی انجینئر اورلیبر بھی کام کرتے ہیں اور چین کےباشندے بھی ہیں،ہمارے پاکستانی ان کےماتحت کام کرتے ہیں،یہ چینیز ان کوڈیم کےسامان سےفری میں چیزیں دیتے ہیں،مثلاسیمنٹ،سریا،اور لائٹ،بلب،یہ ان سے لینا جائز ہےیا نہیں؟وضاحت فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ڈیم چونکہ حکومت وقت عوام کی فلاح وبہبود کے لیےبنارہی رہے اور اس پر پیسہ بیت المال( ملکی خزانہ) سے صرف ہوتا ہے، جو تمام عوام کا حق ہے، لہذا اس میں شخصی طور پرذاتی تصرف واستحقاق واستعمال کسی کے لیے بھی جائز نہیں،البتہ متعلقہ تعمیراتی کام کے دوران کوئی بھی ایسا فاضل مواد جو آئندہ کے لیے محفوظ رکھنا ممکن نہ ہو اور متعلقہ ذمہ دار کو ایسے موقع پر اس طرح دینے کی اجازت بھی ہو تو ایسی صورت میں وہ بلا کسی امتیازی سلوک اور تفرقہ اور تعصب کسی بھی صاحب ضرورت شخص کو دیا جاسکتا ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسا شخص اس کی بقدر مالیت متعلقہ فنڈیابیت المال یعنی ملکی خزانہ میں جمع کردےیااس سےکوئی بھی رفاہی کام کردے۔
لہذاجوتعمیراتی موادفاضل نہ ہویافاضل توہو،لیکن آئندہ کےلیےمحفوظ رکھناممکن ہویا متعلقہ سرکاری ادارےکےذمہ داران کی طرف سےاس کےدینے کی اجازت نہ ہوتو ایسی کسی صورت میں کوئی بھی چیز لینا اور دینا ناجائز ہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۲محرم۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


