| 84792 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
ایک ٹوکن / سکہ پر ایک منٹ کی بات ہو سکتی تھی ۔تو ہم یوں کرتے تھے کہ اگر کوئی ایک منٹ اور 20 سیکنڈ بات کرتا تو ہم مکمل دو منٹ کےپیسے لیتے تو کیا اس طرح بیچنا صحیح ہے یا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کمپنی کے جانب سے طے شدہ اصول یہ ہوتا ہے کہ ایک منٹ کے مکمل ہونے کے بعد جب اگلا منٹ شروع ہوتا ہے تو پورے منٹ کی رقم فورا کٹ جاتی ہے،پھر صارف کی مرضی ہے چاہے وہ منٹ مکمل کر لے یا درمیان میں ادھورا چھوڑ دے،اگروہاں بھی یہی طریقہ کار رائج تھا پھر تو یہ رقم لینا درست ہے،البتہ اگر وصول یہ ہو کہ مکمل منٹ ایک ریال میں اور اس سے کم وقت کے استعمال میں ریال سے کچھ کم رقم بنتی ہو،توایسی صورت میں کمپنی کی جانب سے اس طرح طے شدہ اصول کی خلاف ورزی کرنا اور زائد رقم لینا درست نہیں ہے۔
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
27/ صفر 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


