| 85072 | نکاح کا بیان | جہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان |
سوال
" آپ کے مسائل کاحل" میں جہیز کے متعلق بیان میں مہر فاطمی 480درہم کا تذکرہ ہے،آج کل کے اعتبار سے 480درہم کتنا پاکستانی روپیہ بنتا ہے؟تفصیل سے آگاہ کریں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مہر کے بارے میں دورایتیں ہیں،راجح روایت کے مطابق اس کی مقدار480درہم ہے،گرام کے حساب سے 1.63296 کلو گرام چاندی ہے،آسانی کےلیے ایک کلو 632 گرام یا 1632 گرام کہہ سکتے ہیں۔
چاندی کی قیمت تبدیل ہوتی رہتی ہے،آج23 اکتوبر2024 بروز بدھ چاندی کی قیمت کے لحاظ سے اس کی رقم 509,299.10 بنتی ہے ۔ تاہم پاکستانی روپے میں اس کی متعین قیمت اس طور پر مقرر نہیں کی جاسکتی کہ وہ ہمیشہ کےلیے کارگر ہو،لہذاضرورت کے وقت اوپر ذکرکیے گئے گرام چاندی کی قیمت کسی صراف سے معلوم کرلیں تو آسانی رہے گی
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
19/ ربیع الثانی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


