| 85954 | ذکر،دعاء اور تعویذات کے مسائل | رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے مسائل ) درود سلام کے ( |
سوال
کیا درج ذیل دعا پڑھنا جائز ہےاور یہ قرآن و حدیث یا بزرگوں کے مجربات سے ثابت ہے؟ اس کا حوالہ اور ترجمہ بھی بتادیں ۔
اللهم إني استغفرك من جميع الذنوب والخطايا وأتوب إليك ،
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سوال میں مذکوردعاءاور اس کا ترجمہ یہ ہے:
اللهم إني استغفرك من جميع الذنوب والخطايا وأتوب إليك .
اےاللہ! میں تجھ سے تمام گناہوں اور خطاؤں کی بخشش مانگتا ہوں، اور تیری طرف توبہ اور رجوع کرتا ہوں۔
یہ دعا اگرچہ بعینہ ان الفاظ کےساتھ کتبِ حدیث میں نہیں ملی،مگرچونکہ اس میں توبہ کرنےاور اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونے کا اقرارہے، اور توبہ و استغفار کا قرآن و حدیث میں بکثرت حکم دیاگیا ہے، لہذا اس دعا کا پڑھنا اوروِرد رکھنا جائز ہے، البتہ صوفیاء کرامؒ کے مطابق اسے حضورِ دل سے پڑھنا چاہیے کہ غفلت کے ساتھ مغفرت طلب کرنے اوردلی توجہ کے بغیر توبہ کا اقرار کرنے میں ایک طرح کی بےادبی ہے۔ باقی احادیث میں ایک موقوف روایت کےمطابق استغفار کے مختصرالفاظ استغفراللہ استغفراللہ کہنا منقول ہیں، اس کے علاوہ ایک اور روایت میں مذکورہ دعا سے زیادہ قریب توبہ و استغفار کےیہ الفاظ منقول ہیں :
استغفراللہ الذی لآالٰہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ.
ترجمہ:میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور بخشش مانگتا ہوں جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں،وہ ہمیشہ زندہ اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے،اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں ۔
حوالہ جات
صحيح مسلم (1/ 414):
عن ثوبان، قال: كان رسول الله ﷺ، إذا انصرف من صلاته استغفر ثلاثا وقال: اللهم أنت السلام ومنك السلام، تباركت ذا الجلال والإكرام، قال الوليد: فقلت للأوزاعي: " كيف الاستغفار؟ قال: تقول: أستغفر الله، أستغفر الله ".
سنن الترمذي ت بشار (5/ 461):
حدثنا محمد بن إسماعيل، قال: حدثنا موسى بن إسماعيل، قال: حدثنا حفص بن عمر الشني قال: حدثني أبي عمر بن مرة، قال: سمعت بلال بن يسار بن زيد، حدثني أبي، عن جدي، سمع النبي ﷺ، يقول: من قال أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه، غفر له وإن كان فر من الزحف.هذا حديث غريب، لا نعرفه إلا من هذا الوجه.
محمدعبدالمجیدبن مرید حسین
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
18/جمادی الثانیہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمدعبدالمجید بن مرید حسین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


