03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فیس بک پیج کی خرید و فروخت کا حکم
86486خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

فیس بک پیجز خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فیس بک/میٹا کی شرائط و ضوابط کے مطابق صارفین کو فیس بک اکاؤنٹ یا پیج  کسی تیسرے شخص کو بطور مالک منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ، بلکہ فیس بک  اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر یہ اکاؤنٹس اور پیجز  ایک مخصوص لائسنس اور حق  کے تحت استعمال کرنے کی اجازت فراہم کرتی ہے ۔ ان شرائط و ضوابط کے مطابق یہ حق اور لائسنس قابل انتقال نہیں ہوتا ، یعنی صارفین کو اپنا اکاؤنٹ یا پیج کسی تیسرے شخص کو بطور مالک  منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں فیس بک اکاؤنٹس یا پیج کی خرید و فروخت جائز نہیں ۔

حوالہ جات

Meta Terms&Conditions:

Meta Products are not sold to you; they are licensed. The content and information you share remain yours, but the rights to operate, manage, and provide the service remain with Meta.

You may not transfer your account (or any Page or application you administer) to anyone without our prior written permission.

منیب الرحمنٰ

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

19/رجب /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

منیب الرحمن ولد عبد المالک

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب