| 87407 | خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں پابندی لگانے کے مسائل | متفرّق مسائل |
سوال
کیا پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں شامل کراچی میزان انڈیکس (KMI-30) میں خرید و فروخت جائز ہے؟ اسی طرح کیا مذکورہ انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی فہرست علماء کرام کی نگرانی میں بنائی جاتی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق KMI-30(کراچی میزان انڈیکس)میں شامل کمپنیز شریعہ کمپلائنٹ ہوتی ہیں اورKMI-30 میں جو کمپنیز شامل کی جاتی ہیں، شرعی حوالے سے ان کی جانچ پڑتال علماء کرام کی زیر نگرانی ہوتی ہے،لہذا KMI-30میں شامل کمپنیز کے شیئرز کی خرید وفروخت جائز ہے۔
تاہم واضح رہےکہ پاکستان سٹا ک ایکسچینج میں شریعہ کمپلائنٹ کا معیار KMI-30 میں یہ رکھا گیاہے کہ ایسی کمپنیز جن کی نان کمپلائنٹ انکم ریشو (Income Ratio)پانچ فیصد سے کم ہو،وہ اس کا حصہ بن سکتی ہیں۔ لہذا 30 KMI-میں سے جس کمپنی کے بھی شئیرز پر انویسٹمنٹ کی ہو ،اس کی بیلنس شیٹ سے نان کمپلائنٹ انکم ریشو (جو کہ پانچ فیصد سے کم ہوتی ہے)معلوم کرکے اتنے فیصد آمدنی صدقہ کردیں۔ (مستفاد از تبویب84381)
حوالہ جات
المعاییر الشرعیۃ: (ص: 569):
أن لا یتجاوز مقدار الإیراد الناتج من عنصر محرم نسبۃ 5 من إجمالی إیرادات الشرکۃ سواء کان ھذا الإیراد ناتجا عن ممارسۃ نشاط محرم أم عن تملک لمحرم، وإذا لم یتم الإفصاح عن بعض الإیرادات فیجتھد فی معرفتھا ویراعی جانب الاحتیاط۔
KMI 30 Index Methodology KSE Meezan Index(pdf)
All the eligible companies for the Islamic Index can be included up to a maximum of thirty (30) companies. During the selection process, each company’s financial reports are thoroughly reviewed by research analysts of Al Meezan to ensure that the company meets benchmarks or thresholds for Shariah compliance screening. (P. 6)
The ratio of Non-Compliant Income to Total Revenue should be less than 5%. (P.5)
Shariah compliance of stocks is done under the guidance of qualified and reputed Shariah experts. For stocks to be “Shariah Compliant”, it must meet ALL the six key tests given below…
For all our operations and investments; we draw guidance on matters related to Shariah from our Shariah Advisor Dr. Muhammad Imran Ashraf Usmani.
حسن علی عباسی
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
06/ذی قعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حسن علی عباسی ولد ذوالفقار علی عباسی | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


