03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
Use of. Gas compressor. Machine گیس کمپریسر کے استعمال کا حکم
86263جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہماری بلڈنگ کی گیس کی لائن ہے جس سے قریب کی کسی بلڈنگ کا کوئ تعلق نہیں ہے اور ہماری بلڈنگ کے سب گھر والوں نے GAS COMPRESSOR MACHINE لگوا لی ہے، جس کی وجہ سے ہمارے گھر میں گیس اتنی کم آتی ہے جس میں چا ئےبھی نہیں بنتی  اور صرف صبح کے وقت اتنی گیس ہوتی ہے کہ مشکل سے چائےبن سکے، تو کیا ایسی صورت میں ہمارے لیے بھی GAS COMPRESSOR MACHINE لگوانا جائز ہوگا ؟کیونکہ ہمارا سلنڈر کی گیس کی مد میں ماہانہ 4 ہزار تک خرچہ آجاتاہے اور بلڈنگ میں کسی کو بھی سمجھانے پر وہ لوگ بجائے سمجھنے کہ الٹا انکار ہی کر دیتے ہیں کہ ہم نے تو نہیں لگوائی ہوئی، جیسے لوگ کنڈے کا انکار کرتے ہیں ،تو کیا ایسی صورت مسئلہ میں ہمارے لیے مشین لگوانا جائز ہوگی اپنا حق لینے کے لیے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شریعت مطہرہ نے دوسروں کی ایذا رسانی سے جہاں تک ممکن ہو بچنے کا حکم فرمایا ہے۔البتہ صورت مسئولہ میں چونکہ سائل کی بنیادی ضرورت(مثلا کھانا پکانا) متاثر ہو رہی ہے ،لہذا مذکورہ مشین کا  بقدر ضرورت  استعمال کراہت کے ساتھ  درست ہوگا۔(ماخوذ از تبویب جامعۃ الرشید77398)

حوالہ جات

المبسوط لشمس الدين السرخسي - (ج 17 / ص 346)

والمسلمون جميعا شركاء في الفرات وفي كل نهرعظيم أو واد يستقون منه ويسقون منه......فکمالایمنع من التطرق في الطريق العام فكذلك لا يمنعه من الانتفاع بهذا النهرالعظيم وهذا لان الماء في هذه الانهار على أصل الاباحة ليس لاحد فيه حق على الخصوص ... وان أراد رجل ان يكرى منه نهرا في أرضه فان كان ذلك يضر بالنهر الاعظم لم يكن له ذلك وان كان لا يضر به فله ذلك.

تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق - (ج 16 / ص 476)

وشرط لجواز الانتفاع به أن لا يضر بالعامة فإن كان يضر بالعامة بأن يميله بالكري أو

نصب الرحى فليس له ذلك ؛ لأن الانتفاع بالمباح لا يجوز إلا إذا كان لا يضر بأحد.

   حمادالدین قریشی 

 دارالافتاءجامعۃ الرشید، کراچی

06/رجب/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حماد الدین قریشی بن فہیم الدین قریشی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب