| 87387 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
خیبر پختونخوا"احساس اپنا گھر سکیم"کے متعلق یہ سوال ہے کہ کیا یہ واقعی طور پر سود کے بغیر قرضہ ہے یا حکومت اپنے طور پر سود ادا کرے گی ؟ اس سروس کو استعمال کرنا درست ہے یا نہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ہماری معلومات کے مطابق "احساس اپنا گھر سکیم" کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے 3 ارب روپے مختص کیے ہیں ، اس سکیم کے تحت حکومت اہل افراد کو بلا سود قرضہ فراہم کررہی ہے ،جس کی ادائیگی کی مدت زیادہ سے زیادہ 7 سال ہے ۔ ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق اس سکیم کے تحت صارفین کو قرضہ پر کسی قسم کا سود ادا نہیں کرنا پڑے گا ، چنانچہ اگر واقعۃ ً بلا سود قرض دیا جارہا ہو ، تو اس سروس کو استعمال کرنا جائز ہے ۔
حوالہ جات
https://ehsaaswebportal.pk/ehsaas-apna-ghar-program/:
The Khyber Pakhtunkhwa government has resolved to provide their own houses to the poor and deserving families. For this purpose, 3 billion rupees worth of funds have also been approved by the provincial government. Contrary to the Punjab government’s program ACAG it will be a bit different. They also want to facilitate the construction of more rooms in one’s house under the same program. Meanwhile, those having plots will receive an interest-free loan of Rs 1 lakh to Rs 15 lakh from the government for building a two-room house.
منیب الرحمنٰ
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
05/ذی قعدہ /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | منیب الرحمن ولد عبد المالک | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


