| 86118 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
والد کی کچھ رقم گھر سے ملی ہے ،اس میں سے ان کے انتقال کے خرچ میں کچھ رقم خرچ ہوگئی ہے،اب دو لاکھ اکیاسی ہزار روپے باقی ہیں،اس کاکیا کریں؟ایک بھائی کی بیٹی کی شادی ہورہی ہے،وہ غریب ہے،تو ابو کی باقی رقم اس میں خرچ کرسکتے ہیں؟ایک بھائی راضی نہیں ہے،سب بہن ،بھائیوں کی شادی ہوگئی ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
دولاکھ اکیاسی ہزارروپے میں سب بھائی اور بہن شریک ہیں،اس رقم میں ہربھائی کا حصہ70251روپے اورہربہن کاحصہ 35125روپے ہیں،ہرایک کی مرضی ہے کہ اپنے استعمال میں لانا چاہے یا کسی کو دیدے ،لہذا اگر ایک بھائی اپنا حصہ دینے پر راضی نہیں ہے،تو اس کا حصہ اس کو دینا لازم ہے،جبکہ بقیہ بھائی ،بہن اگر راضی ہیں تو غریب بھائی کو یہ رقم دے سکتے ہیں۔
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
27/ جمادی الثانیہ 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


