| 86488 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
5000000 کی مالیت کی جائیداد کو ورثاء میں تقسیم کرنا ہے۔ مرحوم کے ورثاء میں ایک بیوہ، ایک بہن اور تین بھائی شامل ہیں۔ شرعی اصولوں کے مطابق ہر وارث کا حصہ کتنا ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ميت كے ترکہ میں سے سب سے پہلے کفن دفن کے مناسب اخراجات (اگركسی وارث نے یہ خرچہ بطورتبرع نہ کیا ہو)نکالے جائیں گے، اس کے بعد مرحوم کے ذمہ واجب قرض کی ادائیگی کی جائے گی اور اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ترکہ کی ایک تہائی (1/3) تک اس پر عمل کیا جائے گا۔ اس کے بعدباقی ماندہ کل ترکہ (نقدی، چھوٹابڑا سازوسامان اور جائیداد) مرحوم کےورثہ میں تقسیم کیا جائے گا،اگر انتقال کے وقت ورثاءصرف یہی لوگ ہوں جوسوال میں مذکورہیں ،تو کل ترکہ اس طرح تقسیم ہوگا کہ بیوہ کوکل مال کا چوتھائی حصہ ملے گا ، باقی تین حصے بہن بھائیوں میں اس طرح تقسیم کئے جائیں گےکہ ہر بھائی کو بہن کی بنسبت دوگنا حصہ ملے۔
کل مال کے 28 حصے بنائے جائیں گے،جس میں سے بیوہ کو7،ہر بھائی کو 6،جبکہ بہن کو 3 حصہ ملیں گے۔فیصدی لحاظ سے بیوہ کو 25%،ہر بھائی کو 21.42% اور بہن کو 10.71%ملے گا۔
|
ورثاء |
حصص |
فیصد |
|
بیوہ |
1,250,000 |
25% |
|
بھائی |
10,71,428.571 |
21.4285% |
|
بھائی |
10,71,428.571 |
21.4285% |
|
بھائی |
10,71,428.571 |
21.4285% |
|
بہن |
5,35,714.2857 |
10.7142% |
حوالہ جات
سورة النسآء، آیت نمبر ۱۲ :
وَ لَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ اِنْ لَّمْ یَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌۚ
التفسير المظهري (2 / 31):
وَلَهُنَّ اى للزوجات واحدة كانت او اكثر الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ من الصلب او ولد الابن.
مختصر تفسير ابن كثير (1/ 364):
ثم قال: {ولهن الربع مما تركتم} إلى آخره، وسواء في الربع أو الثمن الزوجة والزوجتان الاثنتان، والثلاث والأربع يشتركن فيه.
محمد اسامہ فاروق
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
18/ رجب/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


