| 86999 | روزے کا بیان | روزے کے مفسدات اور مکروھات کا بیان |
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا روزے کی حالت میں خون کا عطیہ کیا جا سکتا ہے؟ اس سے روزہ ٹوٹ تو نہیں جاتا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
روزے کی حالت میں بوقت ضرورت کسی مریض کوخون دینا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ البتہ اتنا خون دینا مکروہ ہے کہ جس سے روزے دار کو کمزوری لاحق ہو جائے۔نیز اگر کسی کوخون دینے کی شدید ضرورت نہ ہو تو افطاری کے بعد دینا بہتر ہے۔
حوالہ جات
وفی الفتای الہندیۃ :ولا بأس بالحجامة إن أمن على نفسه الضعف، أما إذا خاف فإنه يكره وينبغي له أن يؤخر إلى وقت الغروب.
( الفتای الہندیۃ: 1/199)
سخی گل بن گل محمد
دارالافتاءجامعۃالرشید،کراچی
/03رمضان المبارک ،1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سخی گل بن گل محمد | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


