| 87807 | زکوة کابیان | صدقہ فطر کے احکام |
سوال
صدقہ فطر یا منت کی رقم مدرسے یا مستند فلاحی ادارے (ہسپتال/تنظیم) کو دینا جائز ہے یا لازم ہے کہ کسی مستحق فرد کو ہی دی جائے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مذکورہ صدقات واجبہ کی ادائیگی میں یہ ضروری ہے کہ انہیں کسی مستحق زکوۃ شخص کو بغیر عوض کے مالک بنا کر دیا جائے۔ جو ادارے شرعی اصول کی پابندی کرتے ہوئےغرباء اور مساکین کے وکیل(نائب) بن کر ان کی طرف سےصدقات واجبہ وصول کرتے ہوں ، انہیں مذکورہ صدقات واجبہ دئیےجاسکتے ہیں۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (2/ 344):
ويشترط أن يكون الصرف (تمليكا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد و) لا إلى (كفن ميت وقضاء دينه)
حمادالدین قریشی
دارالافتاءجامعۃ الرشید، کراچی
16/ذی القعدہ/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حماد الدین قریشی بن فہیم الدین قریشی | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


