03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
انگریزی گانے ’’Invincible by MGK‘‘کے الفاظ کا حکم
87812جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

ایک انگریزی گانا "Invincible by MGk" میں یہ الفاظ بولے گئے ہیں "Crucified by the Public" جو کہ بطور محاورہ استعمال ہوئےہیں۔ کیا ایسے الفاظ سے ایمان کے نقصان کا اندیشہ ہے یا صرف گانا سننے کا گناہ ہوگا؟ درج بالا الفاظ کا یہ مطلب ہے کہ جیسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر چڑھا کر(عیسائی عقیدے کے مطابق) ظلم ہوا تھا ایسے ہی لوگ میرے ساتھ ظلم کرتے ہیں۔ براہ کرم اپنے جواب سے اس مسئلے کا حل بتائیں اور ایسا گانا اگر کسی کے ساتھ شیئر کیا ہو تو کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس محاورے میں اگرچہ ظلم اور شکایت کا مفہوم  ہے لیکن اس کا پس منظر غلط عقیدے کی طرف اشارہ کرتا ہے اسلئے اس کا استعمال صحیح نہیں،تاہم اس محاورے پر مشتمل گانے سننے سے ایمان سے نکلنے کا حکم نہیں لگے گا، اگرچہ گانا سننا گناہ ہے۔

حوالہ جات

قال تعالي:

}وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَن سَبِيلِ اللَّه{(لقمن:06)

}وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الإثْمِ وَالْعُدْوَانِ...{  (المائدۃ:(02

Cambridge Dictionary

Informal

to severely  punish or damage someone or something:

He's going to crucify me when he finds out what I've done!

حمادالدین قریشی

  دارالافتاءجامعۃ الرشید، کراچی

22/ذی القعدہ/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حماد الدین قریشی بن فہیم الدین قریشی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب