| 89657 | زکوة کابیان | مستحقین زکوة کا بیان |
سوال
میں.......... ولد .......... اور والدہ کا نام ...... ہے، میں ایک نوکری پیشہ فرد ہوں، جس کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہے، جو کہ پورے مہینے کے گھر کا کرایہ اور اخراجات میں خرچ ہو جاتی ہے، میرے پاس کوئی جمع پونجی اور نہ ہی کوئی اثاثے (گاڑی، گھر، زیور، موٹر سائیکل وغیرہ) ہیں، میرے پاس ایک چاندی کی انگوٹھی (تقریباً ایک تولے سے کم ) اور سونا ( پانچ گرام سے کم تھا جو کہ میں نے اپنی گھر والی کو تحفے میں دے دیا ہے، مجھے اپنا گھر خریدنا ہے اور میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے کہ اپنا گھر خرید سکوں۔ میں آپ سے فتوی لینا چاہتا ہوں کہ کیا مجھے پر مندرجہ بالا صورت میں زکواۃ لینا جائز ہے (گھر خریدنے کی حد تک زکواۃ لے سکتا ہوں ) جبکہ میری گھر والی سید ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمائے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سوال میں ذکر کی گئی صورتِ حال کے مطابق اگر آپ کی ملکیت میں سونا، چاندی، نقدی، مالِ تجارت اور ضرورت سے زائد گھریلو سامان (جوسال بھرآپ کے استعمال میں نہ آتا ہو) میں سے کوئی ایک یا دو ایسی چیزیں نہیں ہیں جن کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ہو تو آپ ضرورت کے مطابق اپنا مکان خریدنے کے لیے زکوة وصول کر سکتے ہیں۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (1/189، باب المصرف، کتاب الزکاة، ط: رشیدیة):
لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصاباً أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضاً للتجارة أو لغير التجارة فاضلاً عن حاجته في جميع السنة، هكذا في الزاهدي، والشرط أن يكون فاضلاً عن حاجته الأصلية، وهي مسكنه، وأثاث مسكنه وثيابه وخادمه، ومركبه وسلاحه، ولا يشترط النماء إذ هو شرط وجوب الزكاة لا الحرمان، كذا في الكافي. ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب، وإن كان صحيحاً مكتسباً، كذا في الزاهدي. .......ولا يدفع إلى بني هاشم، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب، كذا في الهداية۔ ويجوز الدفع إلى من عداهم من بني هاشم كذرية أبي لهب؛ لأنهم لم يناصروا النبي صلى
الله عليه وسلم، كذا في السراج الوهاج. هذا في الواجبات كالزكاة والنذر والعشر والكفارة، فأما التطوع فيجوز الصرف إليهم كذا في الكافي .
محمد نعمان خالد
دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی
16/رجب المرجب1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد نعمان خالد | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


