| 89101 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
سوال :اگر کوئی ملازم یا استاد ادارے میں حاضری تو لگا دیتا ہے، مگر تدریسی ذمہ داری ادا نہیں کرتا یا کلاس میں پڑھانے کے بجائے دیگر مشغولیات میں لگا رہتا ہے، تو ایسی صورت میں تنخواہ لینا جائز ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صرف حاضری لگانا کافی نہیں ،ادارےکی طرف سےجو ذمہ داری ہے،اس کو اداء کرنابھی شرعاضروری ہے،ورنہ تنخواہ لیناشرعا جائزنہ ہوگا۔
حوالہ جات
۔
محمد بن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
25/جمادی الاولی 1447ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


