03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
استاد یاملازم ادارےمیں فیزیکل حاضری کےبجائےآن لائن کلاسزلےتوتنخواہ حلال ہوگی ؟
89098اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

سوال:اگر کوئی ملازم یا   استاد آن لائن کلاسز کے ذریعے طلبہ کو پڑھا رہا ہو، لیکن وہ ادارے (یونیورسٹی یا اسکول) میں جسمانی طور پر موجود نہ ہو، تو کیا ایسی صورت میں تنخواہ لینا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ادارےکی طرف سےپالیسی کےمطابق اگراس کی اجازت ہوکہ آن سائٹ کلاسزکےبجائےآن لائن بھی استاد پڑھاسکتاہےتو تنخواہ حلال ہوگی،لیکن اگرادارےکی طرف سےادارےمیں باقاعدہ فیزیکل  حاضری ضروری ہوتوایسی صورت میں فیزیکل موجود نہ ہونےکی وجہ سےادارہ تنخواہ دینےکاپابند نہ ہوگا،ہاں اگرایسی صورت میں ادارہ اپنی صوابدیدپرتنخواہ دےتواستادکےلیےلیناحلال ہوگا،کیونکہ استاد نےآن لائن اپنا وقت دیاہے۔

حوالہ جات

۔

محمد بن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی

25/جمادی الاولی     1447ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب