03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
روزہ کی حالت میں احتلام کی ایک خاص کیفیت(روزہ کی حالت میں احتلام کی ابتداء ہوتے ہی عضو تناسل کو ہاتھ سے مزید حرکت دینا)
89432روزے کا بیانروزے کے مفسدات اور مکروھات کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے جب احتلام ہوتا ہے تو  کیفیت یہ ہوتی ہے کہ احتلام کی ابتداء ہوتے ہی میں عضو تناسل کو اپنے ہاتھ سے مزید حرکت دے دیتا ہوں،یہ ایک عادت بن گئی ہے، نیز اگر میں عضو تناسل کو ہاتھ سے مزید حرکت نہ دوں تو منی کا اخراج مکمل نہیں ہوتا اور نہ ہی مجھے اطمینان کی کیفیت حاصل ہوتی ہے، لہٰذا احتلام کی کیفیت میں میرے ہاتھ کا استعمال زیادہ ہوتا ہے، بنسبت اس کےکہ منی خود خارج ہو، احتلام کی ابتداء اگرچہ نیند کی حالت میں ہوتی ہے، البتہ ابتدا کے علاوہ باقی کیفیت میں ہوش رہتی ہے اور اگر روزہ ہو تو روزہ کااحساس بھی ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر روزہ کی حالت میں مجھے اس طرح کا احتلام ہوجائے تو یہ مشت زنی کے حکم میں داخل ہوکر میرا روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسؤلہ میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور آپ پر صرف قضا لازم ہوگی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ یہ محض عادت نہیں بلکہ گناہ کبیرہ کا ارتکاب ہے، لہذا استغفار بھی کریں اور آئندہ ترک کرنے کا عزم بھی۔نیز اگر آپ کے لیے عادت چھوڑنا مشکل لگے تو کسی اچھے ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع :(2/90)

وأما ركنه: فالإمساك عن الأكل، والشرب، والجماع ... ثم أمر بالإمساك عن هذه الأشياء في النهار بقوله عز وجل {ثم أتموا الصيام إلى الليل} [البقرة: 187] فدل أن ركن الصوم ما قلنا فلا يوجد الصوم بدونه.

وعلى هذا الأصل يبتني بيان ما يفسد الصوم وينقضه لأن انتقاض الشيء عند فوات ركنه أمر ضروري، وذلك بالأكل، والشرب، والجماع سواء كان صورة ومعنى، أو صورة لا معنى، أو معنى لا صورة وسواء كان بغير عذر، أو بعذر وسواء كان عمدا، أو خطأ طوعا، أو كرها بعد أن كان ذاكرا لصومه لا ناسيا ولا في معنى الناسي...

الفتاوی الھندیۃ:(1/205)

الصائم إذا عالج ذكره حتى أمنى فعليه القضاء، وهو المختار وبه قال عامة المشايخ كذا في البحر الرائق. وإذا عالج ذكره بيد امرأته فأنزل فسد صومه كذا في السراج الوهاج.

مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح:(254)

أو" أنزل "بتفخيذ أو بتبطين" ‌أو ‌عبث ‌بالكف ".

تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق:(1/329)

قال رحمه الله (ولا كفارة بالإنزال فيما دون الفرج) لانعدام الجماع صورة وعليه القضاء لوجوده معنى والمراد بما دون الفرج غير القبل والدبر كالفخذ والإبط والبطن وهو في معنى اللمس والمباشرة والقبلة وقد ذكرناها قبل هذا.

زبیر احمد بن شیر جان

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

24/جمادی الثانیہ 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

زبیر احمد ولد شیرجان

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب