| 90153 | پاکی کے مسائل | نجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان |
سوال
اگر بالٹی یا لوٹا، اس میں پیشاب کے قطرے گرنے سے نجس ہو جائے، تو اس پانی کو باہر پھینکنے کے بعد اور نل کھولنے سے جب بالٹی کے اطراف سے پانی بھرتا اور بہہ جاتا ہے، (تو کیا وہ پاک ہو جائے گا) یا آپ کو بالٹی کے اندر پانی کے برابر پانی بہانا پڑے گا تو وہ پاک ہو گا؟ یا صرف بہنے سے ہی وہ پاک ہو جائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں اگر نجس برتن میں نل کھول دیا جائے اور اتنا پانی بہہ جائے کہ نجاست کے اثرات زائل ہونے کا غالب گمان ہو جائے ، تو وہ برتن پاک ہو جائے گا۔
حوالہ جات
وفي رد المحتار (195/1)
ومقتضاه أنه على القول الصحيح تطهر الأواني أيضا بمجرد الجريان..... وبقي شيء آخر سئلت عنه، وهو أن دلوا تنجس فأفرغ فيه رجل ماء حتى امتلأ وسال من جوانبه هل يطهر بمجرد ذلك أم لا؟ والذي يظهر لي الطهارة، أخذا مما ذكرناه هنا ومما مر من أنه لا يشترط أن يكون الجريان بمدد.
محمد طيب جاويد بن محمد جاويد اختر
دار الافتاء، جامعۃ الرشید
08/ذو القعدہ/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طیب جاوید بن محمد جاوید اختر | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


