03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حکومتی اسکیم میرا پاکستان میرا گھر کا حکم
90160خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

محترم مفتی صاحب، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ میں ایک شرعی مسئلے کے حوالے سے دارالافتاء کی رہنمائی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے "میرا پاکستان میرا گھر" (Low Cost Housing Scheme) کے نام سے ایک اسکیم چل رہی ہے، جس کے تحت بینک گھر بنانے یا خریدنے کے لیے مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔ میں یہ سہولت "میزان بینک" کے ذریعے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ میزان بینک کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ اس اسکیم کے تحت رقم فراہم کرنے پر ایک مقررہ "پرافٹ مارجن" (Profit Margin) وصول کرتا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میزان بینک کا اس اسکیم کے تحت لیا جانے والا یہ منافع شرعی لحاظ سے جائز ہے؟ کیا یہ منافع سود (ربا) کے زمرے میں تو نہیں آتا؟ براہِ کرم شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں اس معاملے کی وضاحت فرما دیں تاکہ میں سودی لین دین سے بچتے ہوئے حلال طریقے سے اپنے گھر کا خواب پورا کر سکوں۔ جزاک اللہ خیراً 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک  مستند مفتیان کرام کے شرعی بورڈ کی رہنمائی میں کام کرتا ہے،لہذا میزان بینک کے واسطہ سے فراہم کی  جانی والی حکومتی اسکیم  "میرا پاکستان میرا گھر (Low Cost Housing Scheme) ا کے ذریعے گھر لینا جائز ہے۔

حوالہ جات

قال تعالي:

}وأحل الله البيع و حرم الربوا...{(البقرة

صدام حسین 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی 

۸/ذی القعدہ /۱۴۴۷ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صدام حسین بن ہدایت شاہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب