| 82473 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے جدید مسائل |
سوال
السلام علیکم! میرا نام سلمان ہے اور میں ایک ایمیزون ورچول اّسسٹنٹ ہوں۔ یعنی میں اپنے گھر سے کسی غیر ملکی سرمایہ کار کے لئے ایمیزون پر (ان کا) کاروبار کرتا ہوں۔ ایمازون پر سامان بیچنے سے سرمایہ کار اپنی رقم کو کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، اور کیش ان ڈلیوری کے ذریعے وصول کرتا ہے۔ اب ایسے مفتیان کرام فرماتے ہیں کہ کریڈٹ کارڈ کا استعمال ناجائز ہوتا ہے، تو کیا میرے لیے بھی ناجائز ہیں جبکہ میرا سرمایہ کار پہلے اپنی رقم کو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے حاصل کرتا ہیں، اور بعد میں مجھے میری تنخواں میرے اپنے بینک اکاؤنٹ پر منتقل کرتا ہیں (جہاں کریڈٹ کارڈ کا استعمال میں نہیں کرتا)۔ برائے کرم مجھے سمجھائیں کہ کیا یہ رقم میرے لئے حلال ہے یا حرام ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر آپ کا کام شرعا درست ہے تو آپ کا اپنے اکاونٹ میں اس کی تنخواہ وصول کرنا جائز ہے،سرمایہ کار کا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فروخت کردہ سامان کی رقم وصول کرنے سے آپ کی تنخواہ پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔
حوالہ جات
.
شیرعلی
دارالافتاء جامعۃ الرشید
24جمادی الثانی1445ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | شیرعلی بن محمد یوسف | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


