03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اخلاقی برائیوں کے سدِباب کے لیے رات کے موبائل پیکجز محدود کرنے کا شرعی حکم
92662حکومت امارت اور سیاستدارالاسلام اور دار الحرب اور ذمی کے احکام و مسائل

سوال

اگر ثابت ہو کہ رات کے مخصوص پیکجز معاشرے میں فحاشی، عریانی یا دیگر اخلاقی برائیوں کے فروغ کا ذریعہ بن رہے ہیں، تو کیا حکومت کے لیے ان پر پابندی عائد کرنا یا ان کے اوقات محدود کرنا شرعاً درست ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر مستند تحقیقات، ماہرین کی آراء یا قابلِ اعتماد شواہد سے یہ ثابت ہو جائے کہ رات کے مخصوص موبائل پیکجز فحاشی، عریانی، ناجائز تعلقات یا دیگر اخلاقی برائیوں کے فروغ کا نمایاں ذریعہ بن رہے ہیں، تو حکومت عمومی اصلاح کے پیشِ نظر ان پر مناسب پابندیاں عائد کرنے یا ان کے اوقات محدود کرنے کی مجاز ہے۔

اس کی بنیاد درج ذیل شرعی اصولوں پر ہے:

  1. مباح چیز اگر غالب طور پر حرام یا فساد کا ذریعہ بن جائے تو اس پر مناسب پابندی لگائی جاسکتی ہے۔
  2. حکمران کے فیصلے رعایا کی مصلحت کے تابع ہوتے ہیں۔
  3. حکومت معاشرے کو اخلاقی فساد سے بچانے کے لیے مناسب اقدامات کرسکتی ہے۔
  4. عمومی نقصان اور فساد کو دور کرنے کے لیے مناسب پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

لہٰذا معتبر شواہد کی صورت میں حکومت ایسے پیکجز کو منظم، محدود یا ان کے اوقات مقرر کرسکتی ہے۔

حوالہ جات

الموسوعة الفقهية الكويتية، 80:19\

تصرف الامام على الرعية منوط بالمصلحة، وهذه القاعدة تقتضي أن يكون نظره لهم نظر مصلحة، فما كان فيه مصلحتهم فعله، وما كان فيه مفسدتهم منعه.

 عابداللہ بن لاجبرخان

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

06/ربیع الثانی /8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عابد اللّہ بن لاجبر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب