03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عورت کا شاپنگ اور ہوٹل میں کھانے کے لیے گھر سے نکلنا
90503جائز و ناجائزامور کا بیانپردے کے احکام

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اور مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی عورت اکیلی یا اپنی سہیلو ں کے ساتھ کسی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے جائے، جبکہ وہ پردہ اور حجاب کا مکمل اہتمام بھی کرتی ہو، تو کیا شرعاً اس کا اس طرح اکیلے ہوٹل میں جا کر کھانا کھانا جائز ہے یا گناہ؟اسی طرح اگر کوئی عورت اکیلے یا اپنی سہلیوں کے ساتھ شاپنگ یا خریداری کے لیے جانا چاہے تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عورت کا گھر سے باہر بغیر کسی سخت مجبوری کے  نکلنا جائز  نہیں ، اسی طرح  عورت کا اکیلے یا سہیلیوں کے ساتھ شاپنگ کرنےیا  ہوٹل ، ریسٹورنٹ  میں  کھاناکھانے کےلیے گھر  سے نکلنا بھی جائز نہیں  ،اگرچہ پردے وغیرہ کا اہتمام بھی کرتی ہو۔  اس میں بہت سارے مفاسد پائے جاتے ہیں ، مثلاً:عورتوں کا   اجنبی مردوں سے بات کرنا ، حجاب کی حالت  میں بھی غیر محرم لوگوں کی نظریں پڑنا ، نیز اور بھی بہت سارے مفاسد ہیں۔

البتہ اگر کوئی مجبوری ہو،جیسے کوئی بازار سے خریداری کرنے  والا نہیں یا کسی مرد کوخریداری  کی سمجھ نہیں، تو عورت پردے کے اہتمام کے ساتھ  دوسری عورتوں یا  محرم مردوں کے ساتھ  ضروری کاموں کے لیے جاسکتی ہے  ۔

حوالہ جات

درر الحكام شرح غرر الأحكام:1/416

وأما غير المحارم فزيارتهم وعيادتهم والوليمة لا يأذن لها لذلك ولا تخرج ولو أذن وخرجت كانا عاصيين كما في الفتح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ويمكن أن يقال: إنه لا مخالفة لأن المشروعية لا تنافي المنع ألا يرى أنه يمنعها من صوم النفل، وإن كان مشروعا اهـ.وإنما يباح إذا لم يكن فيه إنسان مكشوف العورة وعلى ذلك فلا خلاف في منعهن من دخوله للعلم بأن كثيرا منهن مكشوف العورة وقد وردت أحاديث تؤيد قول الفقيه كذا في الفتح.

حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي (3/ 604):

وحيث أبحنا لها الخروج فإنما يباح بشرط عدم الزينة وتغيير الهيئة إلى ما يكون داعية لنظر الرجال والاستمالة. قال الله تعالى - {ولا تبرجن تبرج الجاهلية الأولى} [الأحزاب: 33] اهـ وأشار الشارح بقوله وإن جاز إلى قول قاضي خان، وإلى أنه لا ينافي منع الزوج لها من دخوله مع مشروعيته لها كما لا ينافي منعها من صوم النفل ۔۔۔۔الخ

الموسوعة الفقهية الكويتية (7/ 84):

ألا تخرج لعملها متبرجة متزينة بما يثير الفتنة، قال ابن عابدين: وحيث أبحنا لها الخروج فإنما يباح بشرط عدم الزينة وتغيير الهيئة إلى ما يكون داعية لنظر الرجال والاستمالة، قال الله تعالى: {ولا تبرجن تبرج الجاهلية الأولى} (4) وقال تعالى: {ولا يبدين زينتهن إلا ما ظهر منها}.

حنبل اکرم

 دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

 29/ ذوالقعدہ /1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

حنبل اکرم بن محمد اکرم

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب