| 92822 | پاکی کے مسائل | وضوء کی سنتیں،آداب اور مکروہات |
سوال
آپ ﷺ وضو کے اعضا خشک کرنے کے لیے سردیوں اور گرمیوں میں کپڑا استعمال فرماتے تھے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کے بعد اعضائے وضو خشک کرنے کے لیے کپڑا استعمال فرماتے تھے، احادیثِ طیبہ میں اس کا ثبوت ملتا ہے۔ البتہ سردی اور گرمی کے اعتبار سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑا استعمال کرنے کی کوئی خاص تفصیل احادیث میں منقول نہیں ہے۔
حوالہ جات
سنن الترمذی : (1 /9)۔
عن عائشة قالت کانت لرسول اللہ ﷺ خرقة ینشف بھا بعد الوضوء
عن معاذ بن جبل قال رأیت رسول اللہ ﷺ اذا توضأ مسح وجھه بطرف ثوبه ۔
عبداللہ المسعود
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
۲۴/ربیع الاخر /۱۴۴۸ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالله المسعود بن رفيق الاسلام | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


