| 91823 | طلاق کے احکام | طلاق کو کسی شرط پر معلق کرنے کا بیان |
سوال
ہمارے ایک چچا ہیں اور پھوپھا ہیں ۔ان دونوں کا آپس میں تنازع چل رہا تھا۔چچا نے خود اپنے منہ سے اقرار کیا کہ میں نے یہ قسم کھائی ہےکہ اگر پھو پھا کے گھر ،پھو پھا کے میرے گھر آنے سے پہلے چلا گیا تو میری بیوی مجھ پر طلاق ہے۔ اور اس پر آس پاس دو تین بندے گواہ بھی موجود ہیں۔
لیکن کچھ دنوں بعد اس چچانے یہ کہا کہ یہ تو میں نے پریشر بڑھانے کے لیے بات کی تھی، میں نے کوئی طلاق وغیرہ نہیں دی۔آیا ان الفاظ کے ذریعے سے طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں ؟
اور ان کا یہ کہنا کہ یہ تو میں نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا تا کہ وہ میرے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں،کیا چچاکااس طرح کرنا درست ہے ؟جبکہ گواہ بدستور اب بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے طلاق دی تھی۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ تعلیق (مشروط)طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے سے بھی شرط کے پائے جانے کے بعد شرعاً طلاق واقع ہو جاتی ہے۔لہذاصورتِ مسئولہ میں جب چچا نے گواہوں کی موجودگی میں یہ اقرار کیا کہ: "میں نے یہ قسم کھائی ہے کہ اگر میں پھوپھا کے میرے گھر آنے سے پہلے ان کے گھر چلا گیا تو میری بیوی مجھ پر طلاق ہے۔"تو مذکورہ الفاظ کےذریعے طلاق ان کے پھوپھا کے گھر پہلے جانے کے ساتھ معلق (مشروط) ہو گئی ہے، لہٰذا اگر چچا پھوپھا کے گھر پہلے چلےگئے تو شرط پوری ہونے کی وجہ سے ان کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو جائے گی۔
اس کے بعد عدت (حمل نہ ہونے کی صورت میں تین حیض، اور حمل کی صورت میں بچے کی پیدائش تک) کے دوران شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہوگا۔ اگر عدت کے اندر رجوع کر لیا تو نکاح برقرار رہے گا، اور اگر رجوع نہ کیا تو عدت ختم ہوتے ہی نکاح ختم ہو جائے گا۔ اس کے بعد دوبارہ ساتھ رہنے کے لیے باہمی رضامندی سے دو گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ تجدیدِ نکاح ضروری ہوگا۔ رجوع یا تجدیدِ نکاح کی صورت میں بھی شوہر کے پاس آئندہ کے لیے صرف دو طلاقوں کا حق باقی رہے گا۔
مزید یہ کہ چونکہ مذکورہ الفاظ میں تعلیق کا بھی اقرارہےاور یمین (قسم) کابھی؛ اس لیے شرط پوری ہونے پر ایک طلاق رجعی بھی واقع ہوگی، اور قسم توڑنے کی وجہ سےچچاپر قسم کا کفارہ بھی لازم ہوگا۔
قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلائے، یا دس مسکینوں میں سے ہر ایک کو صدقۂ فطر کی مقدار (تقریباً سوا دو کلو گندم یا اس کی قیمت) دے، یا دس مسکینوں کو ایک ایک جوڑا کپڑا پہنائے۔ اگر ان امورمیں سے کسی کی بھی استطاعت نہ ہو تو مسلسل تین روزے رکھے۔
حوالہ جات
( الدرالمختار :3/247)
باب الصريح ( صريحه ما لم يستعمل إلا فيه ) ولو بالفارسیة (كطلقتك وأنت طالق ومطلقة ) ۔۔۔ (ويقع بها ) أي بهذه الألفاظ وما بمعناها من الصريح ۔۔۔ (واحدة رجعيةوإن نوى خلافها).
(المبسوط للسرخسی : 6/140)
وَإِنْ قَالَ لَهَا: طَلَّقْتُك أَمْسِ، وَهُوَ كَاذِبٌ كَانَتْ طَالِقًا فِي الْقَضَاءِ، فَأَمَّا فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ تَعَالَى فَهِيَ امْرَأَتُهُ؛ لِأَنَّ الْإِقْرَارَ إِخْبَارٌ مُحْتَمِلٌ لِلصِّدْقِ وَالْكَذِبِ، إِلَّا أَنَّ دِينَهُ وَعَقْلَهُ يَحْمِلَانِهِ عَلَى الصِّدْقِ وَيَمْنَعَانِهِ عَنِ الْكَذِبِ، فَحَمَلْنَا كَلَامَهُ فِي الظَّاهِرِ عَلَى الصِّدْقِ.
(الرد المختار:10/ 189)
وفی ا لرد تحتہ:قوله ( أي تبطل اليمين ) أي تنتهي وتتم وإذا تمت حنث فلا يتصور الحنث ثانيا إلا بيمين أخرى لأنها غير مقتضية للعموم والتكرار لغة نهر قوله ( ببطلان التعليق ) فيه أن اليمين هنا هي التعليق .
(فتاوی الھندیۃ:2/61)
أحد ثلاثة أشياء إن قدر عتق رقبة يجزئ فيها ما يجزئ في الظهار أو كسوة عشرة مساكين لكل واحد ثوب فما زاد وأدناه ما يجوز فيه الصلاة أو إطعامهم والإطعام فيها كالإطعام في كفارة الظهار هكذا في الحاوي للقدسي.وعن أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله تعالى إن أدنى الكسوة ما يستر عامة بدنه حتى لا يجوز السراويل وهو صحيح كذا في الهداية. فإن لم يقدر على أحد هذه الأشياء الثلاثة صام ثلاثة أيام متتابعات."
(الفتاوى الهندية :2/ 52)
وأما الحلف بالطلاق، والعتاق، وما أشبه ذلك فما يكون على أمر في المستقبل فهو كاليمين المعقود، وما يكون على أمر في الماضي فلا يتحقق اللغو، والغموس، ولكن إذا كان يعلم خلاف ذلك، أو لا يعلم فالطلاق واقع.
( الفتاوى العالمكيرية (الفتاوى الهندية): 2/ 57-58)
وَلَوْ قَالَ: مراسوكند بِطَلَاقِ آسِتّ كه شراب تخورم فَشَرِبَ طَلُقَتْ امْرَأَتُهُ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ حَلَفَ وَلَكِنْ قَالَ: قُلْتُ ذَلِكَ لِدَفْعِ تَعَرُّضِهِمْ لَا يُصَدَّقُ قَضَاءً كَذَا فِي الْكَافِي... لَوْ قَالَ: برمن سوكند أَسِتّ كه إينكارنكنم فَهُوَ إخْبَارٌ إنْ اقْتَصَرَ عَلَى هَذَا إقْرَارٌ بِالْيَمِينِ وَإِنْ زَادَ عَلَى هَذَا فَقَالَ: برمن سوكند أَسِتّ بِطَلَاقٍ يَلْزَمُهُ ذَلِكَ فَإِنْ قَالَ: ذَلِكَ كَذِبًا دَفْعًا لِتَعْرِض الْجُلَسَاءِ وَغَيْرِ ذَلِكَ لَا يُصَدَّقُ قَضَاءً.
(العناية شرح الهداية: 5/ 64)
وَالْقَاصِدُ فِي الْيَمِينِ وَالْمُكْرَهُ وَالنَّاسِي... سَوَاءٌ حَتَّى تَجِبَ الْكَفَّارَةُ لِقَوْلِهِ صلى الله عليه وسلم «ثَلَاثٌ جِدُّهُنَّ جِدٌّ وَهَزْلُهُنَّ جِدٌّ: النِّكَاحُ، وَالطَّلَاقُ، وَالْيَمِينُ».
(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي :بَابُ الْيَمِينِ فِي الْبَيْعِ وَالشِّرَاءِوالتزویج وَغَيْرِهَا:
3/149)
لَا أَلِيَ بِنَفْسِي حَيْثُ يُصَدِّقُ دِيَانَةً وَقَضَاءً وَالْفَرْقُ بَيْنَهُمَا أَنَّ الطَّلَاقَ لَيْسَ إِلَّا تَكَلَّمًا بِكَلَامٍ يُفْضِي إِلَى وُقُوعِ الطَّلَاقِ عَلَى الْمَرْأَةِ وَالْأَمْرُ بِذَلِكَ مِثْلُ التَّكَلِّمِ بِهِ وَاللَّفْظُ يَنْتَظِمُهُمَا فَإِذَا نَوَى أَنْ لَا يَلِيَ فَقَدْ نَوَى الْخُصُوصَ فِي الْعَامُ فَلَا يُصَدِّقُ قَضَاءً لِأَنَّهُ خِلَافُ الظَّاهِرِ إِنَّ الظَّاهِرُ فِي الْعَام الْعُمُومُ دُونَ الْخُصُوصِ وَالضَّرْب وَنَحْوُهُ فعل حِسْيٌ يُعْرَفُ بِأَثَرِهِ الْمَحْسُوسِ فِي الْمَحِلَّ وَإِنَّمَا يَحْصُلُ ذَلِكَ بِالْفِعْلِ فَكَانَ فِيهِ حَقِيقَةً وَالنَّسْبَةُ إِلَى الْآمِرِ بِالتَّسَببِ مَجَازًا.
(البحر الرائق شرح كنز الدقائق: 4/ 308)
قُلْت: قَدْ يُقَالُ: إنَّهُ يُمْكِنُ أَنْ يَتَرَتَّبَ عَلَيْهَا حَقُّ عَبْدٍ كَمَا لَوْ عَلَّقَ طَلَاقًا، أَوْ عَتَاقًا عَلَى حَلِفِهِ ثُمَّ حَلَفَ بِذَلِكَ وَقَالَ: قَصَدْتُ غَيْرَ الْيَمِينِ فَلَا يُصَدَّقَ قَضَاءً بَلْ يُدَيَّنُ.
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
26/صفر المظفر/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


