03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قبضہ و حوالگی پر قدرت نہ ہونے کی صورت میں زمین کی فروخت کا حکم
91066خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میرے پاس پورٹ قاسم میں ایک پلاٹ ہیں اس پلاٹ کے کاغذات بھی میرے پاس ہیں جس زمین پر پلاٹ ہیں اس زمین کا نقشہ بھی جاری ہوا ہے لیکن اس زمین پر تعمیرات کی اجازت ابھی نہیں ہے اور نہ میں وہاں جاسکتا ہوں ہر سال میں اس زمین کا مینٹینس جمع کرتا ہوں سوال یہ ہے کہ اس زمین کو میں بھیج سکتا ہوں فتویٰ عنایت فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شرعا کسی چیز  کی خرید و فروخت کے جائز ہونے کے لیے اس کا موجود،مملوک،معلوم ، متعین ہونا  اور مقدور  التسلیم (  اس کی حوالگی پر قدرت) ہونا ضروری ہے۔ چنانچہ اگرسوسائٹی کی طرف سےتعمیر یاداخلےپر پابندی عارضی اور انتظامی نوعیت کی ہو،تویہ پابندی فروختگی کے جائز ہونے سے مانع نہیں؛کیونکہ اس سے ملکیت ختم نہیں ہوتی، بلکہ صرف اپنے مملوکہ پلاٹ میں استعمال کا حق وقتی طور پرمحدود ہوتا ہے،اور ایسی معاشرتی (عرفی) و انتظامی پابندیاں فروختگی کے معاملے کو ناجائز نہیں کرتیں۔

لہذا مذکورہ پلاٹ کو بیچنا جائز ہے،البتہ فروخت کنندہ پر لازم ہےکہ خریدار کو اس عارضی پابندی سے مکمل طور پر آگاہ کرے ،تاکہ معاملہ دھوکہ اور فراڈ سے پاک ہوجائے۔

 

حوالہ جات

(تبيين الحقائق لعلامۃ زیلعی، 4/ 442 )

کل شرط لا یقتضیہ العقد کشرط الملک للمشتری لایفسد العقد لثبوتہ بدون الشرط ، وکل شرط لایقتضیہ العقد و فیہ منفعۃ لاحد المتعاقدین  او للمعقود علیہ و ھو من اھل الاستحقاق  یفسدہ کشرط ان لایبیع المشتری العبد المبیع ؛لان فیہ زیادۃ عاریۃ عن العوض الی الربا، او ؛لانہ یقع بسسبہ المنازعۃ فیعری العقد عن مقصودہ الا ان یکن متعارفا؛ لان العرف قاض علی القیاس ،ولو کان لایقتضیہ العقد ولامنفعۃ فیہ لاحد لایفسدہ .

(العنایۃ شرح الھدایۃ،6/410-11)

قال (ولا بيع الطير في الهواء) لأنه غير مملوك قبل الأخذ، وكذا لو أرسله من يده لأنه غير مقدور التسليم وإن باع طيرا له يطير في الهواء إن كان داجنا يعود إلى بيته ويقدر على أخذه من غير تكلف جاز بيعه وإلا فلا.

( البحر الرائق، 6/ 80)

إنْ كَانَ دَاجِنًا... جَازَ بَيْعُهَا لِأَنَّ الْمَعْلُومَ عَادَةً كَالْوَاقِعِ، وَتَجْوِيزُ كَوْنِهَا لَا تَعُودُ أَوْ عُرُوضُ عَدَمِ عَوْدِهَا لَا يَمْنَعُ جَوَازَ الْبَيْعِ.

(شرح الزیادات ،2/729)

وَإِنْ كَانَ الْعُلُوُّ فِي وَسَطِ الْبُيُوتِ، لَا يُمْكِنُهُ التَّطَرُّقُ، جَازَ الْبَيْعُ أَيْضًا، وَإِنْ كَانَ لَا يَتَمَكَّنُ مِنْ الِانْتِفَاعِ؛ لِأَنَّ جَوَازَ الْبَيْعِ لَا يَتَعَلَّقُ بِالْمَنْفَعَةِ.

 فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

 16/محرم الحرام/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب