| 90699 | قربانی کا بیان | قربانی کا وقت |
سوال
- 3۔ زکوۃ اور قربانی کے نصاب میں سال گزرنےکی شرط کے اعتبار سے کیا فرق ہے؟چونکہ زکوۃ نصاب پر ایک قمری سال گزرنے کے بعد فرض ہوتی ہے،تو کیا قربانی بھی اسی وقت واجب ہوگی ، یا اگر سال گزرنے سے پہلےبقرہ عید آجاے تو قربانی واجب ہوگی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
زکوۃ اور قربانی کے درمیان وقت کے اعتبار سے یہ فرق ہے کہ زکوۃ کی فرضیت کے لیے نصاب پر سال گزرنا شرط ہے، جبکہ قربانی کے وجوب کےلیے سال گزرنا شرط نہیں ،بلکہ صرف ایامِ قربانی(10، 11 یا 12 ذوالحجہ) میں صاحبِ نصاب ہونا کافی ہے۔لہٰذا اگر کوئی شخص سال مکمل ہونے سے پہلے ہی عید الاضحیٰ کے دنوں میں صاحب نصاب بن جائے تو اس پر قربانی واجب ہوگی، اگرچہ ابھی اس پر زکوٰۃ واجب نہ ہوئی ہو، کیونکہ زکوٰۃ کے لیے سال گزرنا ضروری ہے جبکہ قربانی کے لیے سال گزرنا شرط نہیں ہے۔
حوالہ جات
(بدائع الصنائع: (64/5، ط: دار الکتب العلمیة)
ولا يشترط أن يكون غنيا في جميع الوقت حتى لو كان فقيرا في أول الوقت ثم أيسر في آخره يجب عليه.
(المحیط البرھانی: (86/6، ط: دار الکتب العلمیة)
وشرط وجوبها اليسار عند أصحابنا رحمهم الله، والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم، أو عشرون ديناراً، أو شيء يبلغ ذلك سوى مسكنه ومتاع مسكنه ومتاعه ومركوبه وخادمه في حاجته التي لا يستغني عنها، فأما ما عدا ذلك من متاعه أو رقيقه أو ... أو متاع..... أو لغيرها فإنها.... في داره. وفي «الأجناس» إن جاء يوم الأضحى وله مائتا درهم أو أكثر ولا مال غيره فهلك ذلك لم تجب عليه الأضحية، وكذلك لو نقص عن المائتين، ولو جاء يوم الأضحى ولا مال له ثم استفاد مائتي درهم فعليه الأضحية.وفي «الأجناس» : وإن كان عنده حنطة قيمتها مائتا درهم يتجر بها، أو ملح قيمتها مائتا درهم، أو قصار عنده صابوت أو أشنان قيمتها مائتا درهم فعليه الأضحية.
فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن
دارالافتاء جامعہ الرشید کراچی
16/محرم الحرام/8144ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | علی حسن امین بن محمد امین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


