03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جانوروں میں شرکت کا شرعی حکم
91277اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زید،  خالد کو  ایک بکرا اور بکری اس شرط پر دیتا ہے کہ ان کی دیکھ بھال، کھلانے پلانےاور پرورش  کی ذمہ داری  خالد کی  ہوگی ،اور ان سے حاصل ہونے والے منافع میں دونوں شریک ہوں گے۔

جس کی تفصیل یہ ہے کہ  بکرے کے بارے میں یہ طے ہوتا ہے کہ اگر اس کی اصل قیمت 20 ہزار روپے ہے اور وہ 30ہزار روپے میں فروخت ہوتا ہے، تو 20 ہزار رپے زید (مالک ) کے ہوں گے، جبکہ باقی 10 ہزار روپے منا فع شمار ہوگا،جس میں سے 5 ہزار روپے زید کے اور 5 ہزار روپے خالد کے ہوں گے۔اسی طرح بکری کے بارے میں یہ طے ہوتا ہے کہ اگر وہ دو بچے دے ،تو ایک بچہ زید کا ہوگا اور دوسرا خالد کا۔

کیامذکورہ صورت شرعا جائز ہےیا نہیں ؟ اگر جائز نہیں ، تو اس کا کوئی جائز متبادل بتا دیجیے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ معاملہ اجارہ (کرایہ داری) کا ہے، جو اجرت (کرایہ) اور مدت کے مجہول (نامعلوم) ہونے کی وجہ سے فاسد ہے۔ اجارہ فاسد ہونے کی صورت میں طے شدہ اجرت نہیں ملتی، بلکہ اس جیسے کام پر جتنی اجرت دینے کا رواج ہو، وہ ملتی ہے، جسے اجرتِ مثل کہا جاتا ہے۔

لہٰذا مذکورہ صورت میں دودھ اور بچے دونوں مالک (زید) کے ہوں گے، اور پالنے والا (خالد) اجرتِ مثل کا مستحق ہوگا، یعنی عام طور پر جانور کے چارہ وغیرہ کے علاوہ پالنےاور رکھنے کی جو اجرت بنتی ہے۔ البتہ جانوروں کے علاج معالجے اور چارے وغیرہ کے اخراجات مالک کے ذمے لازم ہوں گے۔

نیز اس دوران دودھ استعمال کرنے کا حق بھی اصل مالک ہی کو حاصل ہے، اس لیے خالد  نے جتنا دودھ استعمال کیا ہے، محتاط اندازے کے مطابق اتنا دودھ یا اس کی قیمت مالک (زید)کو دینا ان کے ذمے لازم ہے، البتہ اگر زید اپنی مرضی سے نہ لینا چاہے تو کوئی حرج نہیں۔

اس کی جائز متبادل صورت یہ ہے کہ جانوروں کا مالک (زید) جانوروں کی ایک متعین قیمت لگا کر خالد کو جانوروں کا نصف حصہ فروخت کر دے، پھر اس نصف حصے کی قیمت خالد سے وصول کر لے یا اسے معاف کر دے۔ اس طرح خالد ان جانوروں کے آدھے حصے کا مالک بن جائے گا، اور نتیجتاً دودھ وغیرہ میں بھی آدھے حصے کا مالک ہوگا۔

اس کے بعد زید یہ جانور خالد کو پرورش اور دیکھ بھال کے لیے دے دے۔ اس دوران چارے وغیرہ کا خرچہ ملکیتی حصوں کے مطابق آدھا آدھا دونوں پر ہوگا۔ البتہ اگر خریدار (خالد) کو قیمت معاف کر دی گئی ہو اور وہ اس احسان کے بدلے میں چارے وغیرہ کے آدھے اخراجات فروخت کنندہ (زید) سے وصول نہ کرے تو بھی کوئی حرج نہیں، نیز پالنے والا (خالد) اگر دیکھ بھال کرنے کی آدھی اجرت اپنے شریک سے لینا چاہے تو لے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اگر زید بیچے گئے نصف جانور کی قیمت معاف نہ کرنا چاہے اور شریک کے پاس فی الحال رقم نہ ہو تو وہ اسے مہلت دے اور جانور بکنے کے بعد اپنے دین کی رقم وصول کر لے۔ اس کے بعد جو رقم بچے گی، وہ دونوں کے درمیان ان کی ملکیتی حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی۔

 (الدر المختار  :6/ 46)

(تفسد الإجارة بالشروط المخالفة لمقتضى العقد فكل ما أفسد البيع) مما مر (يفسدها) كجهالة مأجور أو أجرة أو مدة أو عمل، وكشرط طعام عبد وعلف دابة ومرمة الدار أو مغارمها وعشر أو خراج أو مؤنة رد أشباه۔

(الفتاوى الهندية :4/ 445)

دفع بقرة إلى رجل على أن يعلفها وما يكون من اللبن والسمن بينهما أنصافا فالإجارة فاسدة وعلى صاحب البقرة للرجل أجر قيامه وقيمة علفه إن علفها من علف هو ملكه لا ما سرحها في المرعى ويرد كل اللبن إن كان قائما، وإن أتلف فالمثل إلى صاحبها لأن اللبن مثلي، وإن اتخذ من اللبن مصلا فهو للمتخذ ويضمن مثل اللبن لانقطاع حق المالك بالصنعة والحيلة في جوازه أن يبيع نصف البقرة منه بثمن ويبرئه عنه ثم يأمر باتخاذ اللبن والمصل فيكون بينهما وكذا لو دفع الدجاج على أن يكون البيض بينهما أو بزر الفيلق على أن يكون الإبريسم بينهما لا يجوز والحادث كله لصاحب الدجاج والبزر.

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) :6/ 48)

(و) تفسد (بجهالة المسمى) كله أو بعضه كتسمية ثوب أو دابة أو مائة درهم على أن يرمها المستأجر لصيرورة المرمة من الأجرة فيصير الأجر مجهولا (و) تفسد (بعدم التسمية) أصلا أو بتسمية خمر أو خنزير (فإن فسدت بالأخيرين) بجهالة المسمى وعدم التسمية (وجب أجر المثل) يعني الوسط منه ولا ينقص عن المسمى لا بالتمكين بل (باستيفاء المنفعة) حقيقة كما مر (بالغا ما بلغ) لعدم ما يرجع إليه ولا ينقص عن المسمى.

حوالہ جات

فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

04/صفر المظفر/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب