03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیک گراؤنڈ میوزک کا حکم
92505جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

سر مین یوٹیوب پے کار گیمز کی ویڈیوز اپلوڈ کرتا ہوں ان ویڈیو مین بیکگروند میوزک ہوتا ہے کیا یہ میوزک استعمال کر سکتے ہین۔ نیچے لینک دیا ہے https://youtube.com/shorts/QLZPUusFivQ? si=Xr0gnUqr0UT6Md5c

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے میوزک (موسیقی  )ایک ایسے فن کو کہتے ہے جس کے ذریعے گانے میں سُر نکالنے کے احوال،  اور سُروں کی موزونیت کے احوال، اور آوازوں کو ماہرانہ انداز میں ترتیب دینے کے احوال، اور راگ کے احوال سے بحث کی جاتی ہے۔

مذکورہ تعریف کی رُو سے موسیقی (میوزک) کا اطلاق صرف آلاتِ موسیقی پر نہیں ہوتا، بلکہ ہر وہ آواز جس میں آلات کے ذریعےموسیقی کے انداز سے مشابہت ، لہو و لعب (فضولیات)کی کیفیت  پیداہو جائے، خواہ وہ انسانی آواز ہویا آلات موسیقی کی آواز،اس کو بھی موسیقی کہاجاتا ہے، اور موسیقی کا سننا حرام ہے، مختلف احادیث میں موسیقی سننے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔

صورتِ مسئولہ میں جو لنک فراہم کیا گیا ہے، اس میں بظاہر باقاعدہ آلاتِ موسیقی استعمال نہیں کیے گئے، بلکہ انسانی آواز کو ڈیجیٹل ساؤنڈ فلٹرز، ایڈیٹنگ اور مختلف صوتی اثرات کے ذریعے اس قدر نغمگی اور اتار چڑھاؤ دیا گیا ہے کہ وہ سننے میں موسیقی یا آلاتِ موسیقی سے پیدا ہونے والےمیوزک کے مشابہ ہے۔

لہٰذا اگر انسانی آواز کو ڈیجیٹل فلٹرز یا ساؤنڈ ایفیکٹس کے ذریعے اس طرح تبدیل کیا جائے کہ وہ موسیقی اور ساز کی ٹیون کا واضح اثر دینے لگے، تو ایسی آواز کو کار گیمز کی ویڈیوز میں بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر استعمال کرنا بھی جائز نہیں ہوگا، اگرچہ اس کی اصل آواز انسانی ہو۔

کار گیمز کی ویڈیوز میں اس کے بجائے ایسی غیر موسیقائی صوتی آوازیں یا ساؤنڈ ایفیکٹس استعمال کیے جائیں جو موسیقی یا آلاتِ موسیقی کی مشابہت نہ رکھتے ہوں۔

حوالہ جات

(الموسوعة الفقهية 293/30):

وأما علم الموسيقى: فهو علم ریاضی يعرف منه احوال النغم وإيقاعاتها، وكيفية تأليف اللحون، وإيجاد الآلات.

(فتاوی قاضی خان: 51/9): 

أما استماع صوت الملاهي كالضرب بالقضيب ونحو ذلك حرام ومعصية لقوله عليه السلام: "استماع الملاهي معصية، والجلوس عليها فسق، والتلذذ بها من الكفر" إنما قال ذلك على وجه التشديد وإن سمع بغتة فلا إثم عليه، ويجب عليه أن يجتهد كل الجهد حتى لا يسمع لما روي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أدخل أصبعه في أذنيه. 

(الفتاوى العالمكيرية (الفتاوى الهندية): 352/5):

اختلفوا في التغني المجرد قال بعضهم إنه حرام مطلقا والاستماع إليه معصية... ومنهم من قال يجوز التغني لدفع الوحشة إذا كان وحده ولا يكون على سبيل اللهو وإليه مال شمس الأئمة السرخسي. 

(العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: 326/2-327):

وقال المهلب الذي أنكره أبو بكر - رضي الله تعالى عنه - كثرة التنغيم وإخراج الإنشاد عن وجهه إلى معنى التطريب بالألحان ألا ترى أنه لم ينكر الإنشاد وإنما أنكر مشابهته الزمر بما كان في الغناء الذي فيه اختلاف النغمات وطلب الإطراب فهو الذي يخشى منه. 

(الفتاوى العالمكيرية (الفتاوى الهندية): 317/5):

وقراءة القرآن ترجيع قيل: لا تكره، وقال أكثر المشايخ: تكره ولا تحل؛ لأن فيه تشبها بفعل الفسقة حال فسقهم. 

(حاشية ابن عابدين (رد المحتار): 349/6):

وهذا يفيد أن آلة اللعو ليست محرمة لعينها، بل لقصد اللهو منها إما من سامعها أو من المشتغل بها...والأمور بمقاصدها.

 فداءا لرحمن بن ضیاءا لرحمن

دارالافتاء  جامعہ الرشید کراچی

15/ربیع الثانی/8144ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

فداءالرحمن بن ضیاء الرحمن

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب