021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ایک مسجد میں تکرار جمعہ کا حکم
79616نماز کا بیانجمعہ و عیدین کے مسائل

سوال

السلام علیکم!! مفتی صاحب برائے مہربانی اس مسئلہ کا جواب دے دے کہ اگر کسی جگہ مسجد میں 2 جمعے ہوتے ہو تو ایسی صورت میں دوسرے جمعے کا کیا حکم ہے ۔ یاد رہے کہ دوسرا جمعہ انتظامیہ کی اجازت سے ہوتا ہے اور مسجد میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی کے ایک جمعہ کروایا جا سکے۔ مزید یہ کے اگر پھر بھی مکروہ تحریمی ہے تو کیا ایسے پڑھے ہوئے جمعوں کو لوٹانا ہوگا ۔ نیز کیا جمعے کی نماز لوٹانا ہوگی یا اُسکی جگہ ظہر کی نمازیں قضاء ادا کرنا ہوگی

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ مسجد میں تکرار جماعت مکروہ تحریمی ہے، لہذا جمعہ کی دوسری جماعت پڑھنابھی عام حالات میں مکروہ  ہی ہے،اگرچہ اس کی وجہ سے نماز جمعہ کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

(فتاوی رحیمیہ:ج۶،ص۱۱۸وامدادالفتاوی:ج۱،ص۵۱۳)

البتہ اگرکہیں مسجد میں جگہ کی تنگی کےباعث سارےلوگ ایک ساتھ جمعہ کی نمازادا نہ کرسکتے ہوں یعنی مسجد چھوٹی ہو اور مسجدسے باہرمتصل(اقتداء سےغیرمانع منفصل) جگہ سے بھی سب لوگوں کے لیےمسجدکی جماعت کےساتھ شامل ہونا ممکن نہ ہواورقریب میں کوئی  دوسری مسجد یا  متبادل جگہ  بھی موجود نہ ہو(جیساکہ بیرون ممالک بالخصوص غیرمسلم ممالک میں ہوتا ہے۔) تو ایسی صورت میں ایک مسجدمیں جمعہ کی جماعت کے تکرار کی گنجائش ہے۔(خیر الفتاوی:ج۳،ص۹۵،فتاوی عثمانی:ج۱،ص۵۵۲)

حوالہ جات
۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

 یکم شعبان۱۴۴۴ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب